Post Views: 153
ملتان(کرائم رپورٹر) ماڈل ٹاؤن چوک میں پراپرٹی ڈیلر نےدفتر میں خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔ ریسکیو حکام نے بتایاکہ لوگوں کے مطابق ایک شخص وقاص رضا ولد رضا محمد بعمر 30 سال سکنہ کریم ٹاؤن جس کا ماڈل ٹاؤن چوک میں رئیل اسٹیٹ کا کام تھا اس نے اپنے آفس میں خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ۔ لواحقین کے مطابق اس شخص نے فیملی گروپ میں اپنے کزنز کو میسج کیا کہ میری ڈیڈ باڈی آفس سے آکر لے جائیں جب وہ لوگ وہاں پہنچے تو وہ مردہ حالت میں ملا۔ خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔پولیس واقعہ کی تفتیش میں مصروف ہے۔ دریں اثناخود کشی کرنے والے نوجوان وقاص رضا کو نمازجنازہ کے بعد آبائی علاقہ میں سپرد خاک کردیا گیا ۔