ملتان فضائی آلودگی میں پہلے،لاہور دوسرے نمبر پر،پنجاب میں سموگ کا راج ،شہری بیمار

ملتان فضائی آلودگی میں پہلے،لاہور دوسرے نمبر پر،پنجاب میں سموگ کا راج ،شہری بیمار

ملتان(خبرنگار)ملتان میں فضائی معیارگزشتہ روز بھی انتہائی مضر صحت ہونے کے سبب شہر آلودہ ترین شہروں میں شامل رہا۔مدینۃ الاولیاملتان فضائی آلودگی میں پہلےنمبرپر،لاہوردوسرےنمبرپرآگیا۔ فضا میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 521 تک جا پہنچی۔ادھر لاہور اور گردونواح میں سموگ کا راج برقرار ہے، دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر ہے جب کہ دوسرے نمبر پر بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میںگزشتہ روزبھی موسم خشک جب کہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد ر ہا۔پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ چھائی رہی۔دوسری جانب ملتان،لاہور سمیت پنجاب میں سموگ کی وجہ سے شہریوں میں آنکھ، ناک، کان اور گلے کی بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگیں۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں 21 سے 27 اکتوبر تک آنکھ کے انفیکشن کے 55 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت پنجاب کا بتانا ہےکہ لاہور میں 7 ہزار سے زائد کیسز آنکھ کے انفیکشن کے رپورٹ ہوئے جب کہ شہر میں 6 ہزار سے زائد افراد کے ناک، کان اور گلے کی تکلیف کے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔طبی ماہرین نے سموگ کے حوالے سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شہری ماسک لازمی پہنیں، پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں