آج کی تاریخ

ملتان شہر کی صفائی ٹھیکے دار کے حوالے، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے 500 ملازمین فارغ

ملتان ( ایڈیٹر رپورٹنگ) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان نے 375 سینٹری ورکرز اور 125 ڈرائیورز کو ملازمت سے برخاست کردیا ، منیجر ایچ آر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے تمام ملازمین کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گورنمنٹ آف پنجاب کی صاف ستھرا پنجاب پالیسی کے تحت تمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں صفائی کا نظام تھرڈ پارٹی ( وینڈر) کے ذریعے چلانے جارہی ہیں اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو صرف نگرانی/ مانیٹرنگ کا کام تفویض کیا گیا ہے اس سلسلے میں لوکل گورنمنٹ کے مستقل ملازمین کی خدمات بھی وینڈرز کو سونپی جا رہی ہے چونکہ تمام ملازمین کی خدمات کا معاہدہ ایک سال کیلئے تھا جو کسی وقت بھی قابل منسوخی تھا۔ اس بابت سات یوم کا نوٹس یا سات دن کی تنخواہ دینا کمپنی کی ذمہ داری تھی، صاف ستھرا پروگرام کے تحت ملتان شہر کی صفائی کا انتظام ٹھیکیدار کے حوالے کردیا گیا ہے۔ بذریعہ نوٹس تمام لازمی کو مطلع کیا جا رہا ہے کہ 25 فروری کے بعد ان کی خدمات ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو درکار نہیں ہوں گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں