ملتان سے اغوا پشاور کا نوجوان 5لاکھ تاوان ادائیگی کے بعد کچے سے رہا

ملتان(قوم نیوز)کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا کیا جانے والا نوجوان تاوان کی ادائیگی کے بعدپشاور گھر پہنچ گیا۔ مبینہ طورپرکچے سے اغوا کیا جانے والا تہکال کا رہائشی واپس اپنے گھر پہنچ گیا۔ نوجوان کے خاندانی ذرائعکا بتانا ہے کہ ڈاکوؤں کوبھاری تاوان کی ادائیگی کے بعد بازیاب مغوی گھرپہنچ گیا، پی ٹی آئی ایم این اے شیرعلی ارباب اور دیگر عمائدین نےتاوان کی رقم دی۔ پی ٹی آئی رکن اسمبلی شیر علی ارباب نے کہ میں نے اپنی طرف سے مغوی کی بازیابی کے لیے 5 لاکھ روپے دیے، دیگر لوگوں نے بھی متاثرہ خاندان سے تعاون کیا۔واضح رہے کہ مغوی کو مبینہ طور پر 5 اکتوبر کوملتان سے اغوا کیا گیا تھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں