آج کی تاریخ

ملتان سمیت 3 شہروں میں 90 ارب کا فراڈ، جی ایف ایس کراچی آفس پر نیب کا چھاپہ، ریکارڈ ضبط

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ،کراچی اور اسلام آباد میں لینڈ ڈ ویلپمنٹ کی آڑ میں ہزاروں شہریوں سے 80 سے 90 ارب روپے کا پلاٹوں کی فروخت کا میگا فراڈ کرنے والے کراچی کے جعلسازوں پر مشتمل جی ایف ایس بلڈرزکے کراچی میں واقع مرکزی دفتر پر نیب کی ٹیم نےبہت بڑا چھاپہ مارا۔ ریکارڈ قبضے میں لے لیا ۔ دو گھنٹے تک نیب کی ٹیم وہاں موجود ہی تاہم حیران کن طور پر دو گھنٹے بعد جی ایف ایس کا مرکزی دفتر دوبارہ کھل گیا اور نیب ٹیم واپس چلی گئی۔ جی ایف ایس کے مالک عرفان واحد ان دنوں دبئی میں مقیم ہیں اور غیر ملکی پاکستانیوں سے پلاٹوں کی فروخت کے نام پر فراڈ کر رہے ہیں جبکہ یہاں اس کمپنی کو ان کے بھائی محسن واحد چلا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ جی ایف ایس نامی کمپنی ملتان میں بھی اربوں روپے کا فراڈ کر کے واپس جا چکی ہے اور اب اس کے دفاتر میں چند ملازم خواتین موجود ہوتی ہیں جو جی ایف ایس کے دفتر میں بیٹھ کر دیگر پراجیکٹ فروخت کر رہی ہیں۔ یاد رہے کہ نیب ملتان نے بھی ان کے خلاف کارروائی شروع کی تھی جس پر انہوں نے نیب ملتان کو لکھ کر دیا تھا کہ وہ لوگوں کو پیسے بھی واپس کریں گے اور اگر پیسے واپس نہ کر سکے تو پلاٹ واپس کریں گے۔ یہ بات انہوں نے تحریری طور پر نیب کے دفتر میں اپنی درخواست کے ساتھ جمع کروائی تھی مگر کئی ماہ گزرنے کے باوجود اس پر عمل نہ ہو سکا۔ نیب کی ٹیم کے جانے کے بعد محسن واحد کی طرف سے ان تمام ملازمین کو سخت انتباہی میسج کیا گیا جو چھاپے کے دوران دفتر چھوڑ کر چلے گئے تھے اور ان میں سے زیادہ تر لڑکیاں شامل تھیں جو خوفزدہ ہو کر چلی گئیں۔ عرفان محسن نے اس کمپنی کے جنرل منیجرعبدالباسط گوڈیل کو ہدایت کر دی کہ جو ملازم لڑکیاں اور لڑکے دفتر چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان کی لسٹیں 24 گھنٹے کے اندر اندر مجھے فراہم کی جائیں۔ محسن واحد نے اپنے واٹس ایپ پیغام میں دفتر سے جانے والی لڑکیوں اور لڑکوں کو وارننگ دی کہ جو واپس نہ آیا وہ پھر دیکھے کہ میں اس کے ساتھ کیا کرتا ہوں۔

جی ا یف ایس بلڈرزکے مالک عرفان واحد،محسن واحداورمنصورواحد

شیئر کریں

:مزید خبریں