ملتان سمیت ملک بھر میں یوم القدس ریلیاں، ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی مذمت

ملتان( وقائع نگار)رمضان المبارک کاممکنہ آخری جمعہ یوم القدس کے طور پر منایا گیا، اس موقع پرپاکستان سمیت دنیا بھر میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کئے گئے۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے چھوٹے بڑےشہرمیں یوم القدس ریلیاں نکالی گئیں۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی کال پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان سمیت ملک بھر میں شیعہ علماء کونسل تحصیل و ضلع ملتان کے زیر اہتمام یوم القدس منایا گیا۔ نماز جمعہ کے اجتماعات میں مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کی گئی اور قبلہ اول کی آزادی کے عزم کا تجدید عہد کیا گیا جبکہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی بھی شدید مذمت کی گئی۔ مظلوم فلسطینیوں اور ایرانیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں مظاہرے کیے گئے اور دھرنے دیئے گئے۔ اسرائیل و امریکا کے خلاف یادداشتیں بھی منظور کی گئیں۔اس ضمن میں شیعہ علماء کونسل تحصیل و ضلع ملتان کے زیر اہتمام نواں شہر چوک پر احتجاجی ریلی منعقد کی گئی جس کی قیادت شیعہ علماء کونسل ملتان کے ضلعی صدر علامہ غضنفر علی حیدری،علامہ سید علی سجاد نقوی،بشارت عباس قریشی،مخدوم سید ظہور حسین شمسی،مہر شاہد عباس چاون مجاہد حسین صدیقی نے کی جبکہ ریلی میں علامہ باقر نقوی،علامہ غلام شبیر حیدری،مولانا حسین بخش سروری،مولانا انجینیئر کاشف حسین حیدری،مولانا مظہر حسین کھرل،مولانا فیاض حسین سانگی،علامہ اعجاز حسین بہشتی،مولانا تنویر حسین صدیقی،شاہد رضا صدیقی،حاجی طاہر حسین نمبردار،صابر خان بلوچ ، مشتاق حسین،سید علی گیلانی،حیدر زمان،کامران حیدر،مصور نقوی، آصف گردیزی،وسیم عباس،اقبال حسین،مرید حسین،انیس حیدر نقوی،سید علی قاسم نقوی،رانا منیر حسین،یاسر صدیقی،علی مشتاق بلوچ سمیت ودیگر نے شرکت کی ریلی کے موقع پر شرکاء نے ہے ہماری درسگاہ کربلا کربلا،لبیک یا حسین کے نعرے لگائے جبکہامریکہ اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کیاس موقع پر شیعہ علماء کونسل ملتان کے صدر علامہ غضنفر علی حیدری،علامہ سید علی سجاد نقوی،بشارت عباس قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم القدس منانے کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ مسلمان قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینی عوام کے حق میں خود ارادیت کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھیں گے ۔غزہ کے مظلوم فلسطینیوں اور ایران پر اسرائیل و امریکا کے ہونے والے مظالم کا اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں سنجیدگی سے نوٹس لیں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا و اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں