آج کی تاریخ

ملتان: حکیم اور 2 بیٹوں کا گھناؤنا کھیل، درجنوں خواتین سے زیادتی، فحش ویڈیوز تیار، بلیک میلنگ

ملتان( عوامی رپورٹر) تھانہ الپہ کی حدود میں ملتان کے نوا حی علاقے جھوک وینس میں باپ اور دو سگے بیٹوں پر مشتمل تین رکنی گینگ کے ہاتھوں درجنوں خواتین کو بے آبرو کر کے بلیک میل کرنے اور ان سے بھاری رقوم کے علاوہ زیورات بھی ہتھیانے کا انکشاف ہوا ہے۔ الپہ پولیس نے مقدمہ نمبر 1499 / 25 درج کر کے حکمت کی آڑ میں سیاہ کاریاںکرنے والے حکیم محمد طارق سعیدی اور ان کے دو بیٹوں محمد اویس اور محمد طلحہ کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے اور ان کے بدکاری کیلئے اپنے مطب میں لگائے گئے خفیہ کیمروں اور کمپیوٹر قبضے میں لے کر درجنوں فحش ویڈیوز برآمد کر لی ہیں یہ اپنی طرز کا اس لحاظ سے بھی شرمناک واقعہ ہے کہ اس میں ملوث تینوں کردار باپ اور دو سگے بیٹوں پر مشتمل ہیں جو مریض خواتین کو مطب میں زیادتی کا نشانہ بنا کر ان کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ویڈیوز بناتے اور پھر ان خواتین کو وہی ویڈیوز دکھا کر بلیک میل کرتے اور ان سے زیورات اور نقد رقم مسلسل وصول کرتے ۔مقدمہ درج ہونے اور کلینک سیل ہونے کے بعد باپ اور دونوں بیٹے فرار ہو چکے ہیں جبکہ یہ تینوں ملک سے باہر جانے کی کوششوں میں ہیں اور انہوں نے اپنے موبائل بند کر رکھے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ الپہ پولیس کے علاوہ سی سی ڈی ٹیم بھی انہیں تلاش کر رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حکیم طارق سعیدی اور ان کے بیٹے کئی سال سے گھناؤنا دھندا کر رہے تھے اور کسی کو بھی اس کا علم نہ ہو سکا ۔آخر کار ایک خاتون نے پولیس کو آگاہ کیا جس پر پولیس نے کارروائی کر کے تمام تر ثبوت حاصل کر لئے۔ سی سی ٹی وی کیمرے اور کمپیوٹر قبضے میں لے کر ویڈیوز برآمد کر لی گئی ہیں۔بند بوسن سےنامہ نگار کےمطابق طلحہ سعیدی ایک کم عمر لڑکے سے بدفعلی کی کوشش کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جبکہ اویس سعیدی کے موبائل فون سے خواتین اور بچوں کی نازیبا ویڈیوز کی بڑی تعداد برآمد ہوئی ہیں۔ ایس ایچ او الپہ عباد گیلانی نے کہا ہے کہ ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے اور کسی دباؤ یا سفارش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب عوامی حلقوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مذہبی لبادے میں چھپے ان بدکردار افراد کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے تاکہ معاشرے میں ایسے جرائم کی بیخ کنی ہو سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں