ملتان : حادثے میں جاں بحق خاتون کو پولیس نے بغیر غسل دفن کر دیا

ملتان (کرائم سیل) ملتان میںگزشتہ رات 9 بجے نواب پور روڑ کی رہائشی گلشاد بی بی کائیاں پور میں سٹرک کراس کرتے ہوئے مہران کار والے کی زد میں آ کر موقع پر فوت ہو گی ۔تھانہ شاہ شمس پولیس نے چوبیس گھنٹے بھی انتظار نہیں کیا اور آج دو بجے سے پہلے نشتر ہسپتال قبرستان میں بغیر غسل کفن اور جنازہ ادا کیے خون والے کپڑوں کے ساتھ ہی دفن کر دیا ۔گلشادبی بی کے بیٹے نے سرائیکی راہنما مہر مظہر کات کو فون کر کے کہا کہ مجھے ابھی دو بجے پتہ چلا ہے کہ میری ماں کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے اور نشتر میں ہے جس پر وہ فوری طور پر نشتر گیا تو تھانہ شاہ شمس پولیس سے رابطہ کے بعد پتہ چلا کہ وہ والدہ کو دفن کرکے بھی جا چکے پیں۔ پولیس نے متوفی کے بیٹے سے کہا ہے کہ وہ سوموار کے روز مجسٹریٹ کو درخواست دیں تو عدالت کی اجازت کے بعد قبر سے لاش نکال کر دی جائے گی۔ گلشادبی بی کا 18 سالہ بیٹا دلاور جو مزدوری کرتا ہے، اس کا رو رو کر بڑا حال ہے کہ اس کی ماں کو پولیس نے اتنی جلدی لارواث بنا کر بغیر غسل کفن کی انہی خون والے کپڑوں سمیت دفن کر دیا ہے اگر کل مجسٹریٹ نے لیٹ کر دی تو پھر تو لاش بھی نکالنے کے قابل نہیں رہے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں