Post Views: 18
ملتان اور لاہور میں فضائی ٹریفک دھند کی وجہ سے شدید متاثر ہو رہا ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور اور ملتان ائیرپورٹ پر محدود حدِ نگاہ کے باعث انڈور اور بین الاقوامی پروازوں کے شیڈول میں خلل پڑا ہے۔ ذرائع کے مطابق پچیس سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، جن میں پی آئی اے، ائیر بلیو، ائیر سیال، امارات، سعودی ایئر لائنز اور ترکیہ کی پروازیں شامل ہیں۔
ملتان ائیرپورٹ پر دھند کے باعث پروازیں پانچ سے چھ گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہیں، جبکہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک سے تین گھنٹے کی تاخیر ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایئر لائن حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ پرواز سے قبل مکمل معلومات حاصل کر کے ہی ائیرپورٹ پہنچیں تاکہ غیر ضروری مشکلات سے بچا جا سکے۔







