ملتان ائیرپورٹ رشوت اسکینڈل، خاتون کی غیر قانونی عمرہ امیگریشن کا انکشاف

ملتان (وقائع نگار)ملتان ائیرپورٹ پر رشوت اسکینڈل، ایف آئی اے کانسٹیبل عدیل نے اکیلی خاتون کو “عمرہ” کی ناجائز امیگریشن کروائی دکھائی، لیکن پکڑا گیا ۔کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) کا کانسٹیبل عدیل احمد مبینہ طور پر ہزاروں روپے رشوت لے کر ایک اکیلی خاتون کو سعودی عرب عمرہ کے لیے غیر قانونی طور پر کلیئر کروانے میں کامیاب ہو گیا تھا۔خاتون کے پاس نہ تو واپسی ٹکٹ تھی، نہ ہی سعودی عرب میں مطلوبہ کافی رقم کا ثبوت، اور نہ ہی کوئی معتبر دستاویزات۔ سعودی قوانین کے مطابق اکیلی خاتون کے لیے عمرہ ویزے پر سفر کے سخت تقاضے ہیں، لیکن عدیل نے مبینہ طور پر رشوت کے بدلے ان سب کو نظر انداز کر دیا اور خاتون کو پرواز میں سوار ہونے دیا تحقیقات سے پتہ چلا کہ خاتون کو ایک دھوکے باز ٹریول ایجنٹ نے 2 لاکھ 80 ہزار روپے لے کر جھانسہ دیا تھا کہ سعودی عرب میں “اچھی نوکری” مل جائے گی۔ جب ائیرپورٹ پر امیگریشن چیک کے دوران خاتون “آف لوڈ” ہونے والی تھی تو مبینہ طور پر عدیل نے رشوت لے کر اسے بچا لیا۔ یہ سب انسانی اسمگلنگ اور دھوکہ دہی کے بڑے نیٹ ورک کا حصہ لگتا ہے ڈائریکٹر FIA ملتان زون نے فوری نوٹس لیا۔ کانسٹیبل عدیل احمد کے خلاف رشوت ستانی اور غیر قانونی امیگریشن کے الزام میں مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیااب تفتیش کا دائرہ وسیع ہو رہا ہےعدیل کون سے ایجنٹوں اور ٹریول ایجنٹوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا تھاکیا یہ اکیلا کیس تھا یا بڑا نیٹ ورکFIA کی اندرونی تحقیقات میں مزید افسران کے ملوث ہونے کا امکان بھی زیر غور ہے۔FIA حکام کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری ادارے کی ساکھ بحال کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔ “ہم اپنے اندرونی طور پر بھی بدعنوانی کو برداشت نہیں کریں گے”، ایک ترجمان نے کہا۔یہ واقعہ ایک بار پھر یاد دلاتا ہے کہ عمرہ اور حج کے نام پر دھوکہ دہی اور انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کتنے خطرناک ہو سکتے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں