ملتان ؛منشیات مافیا نے تعلمی اداروں کی کینٹینز ٹھیکے پر لے لیں ،طلبہ کو سپلائی ،صرافہ بازار کا جگہ سر غنہ

ملتان ؛منشیات مافیا نے تعلمی اداروں کی کینٹینز ٹھیکے پر لے لیں ،طلبہ کو سپلائی ،صرافہ بازار کا جگہ سر غنہ

ملتان( کرائم رپورٹر) منشیات فروشوں کے ایک ایسے گروہ کا انکشاف ہوا ہے جس کے پاس ملتان کے بعض تعلیمی اداروں کی کینٹین اور کیفے ٹیریاز کے ٹھیکے ہیں اور ان کے کارندے نوجوان طلبا و طالبات کو نشے کی لت لگا رہے ہیں جس کیلئے اس گینگ نے بعض اوباش عورتوں کی خدمات بھی لے رکھی ہیں۔ تھانہ پاک گیٹ کے علاقے پونگراں والا محلہ کے رہائشی دو سگے بھائی فع عبدالرحمٰن اور ناصر اس گروہ کے مرکزی رکن ہیں۔ انہیں منشیات کی سپلائی رضوان عرف جگا نامی ایک شخص کرتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ گینگ بہت خاموشی سے منشیات کا دھندہ عرصے سے چلا رہا تھا مگر انہی کی ایک کینٹین پر کام کرنے والے باورچی نے ایک پولیس اہلکار کو تمام تر حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے ثبوت بھی فراہم کردیئے جس کے بعد تھانہ پاک گیٹ کی طرف سے چند روزسختی کے بعد پولیس خاموش اور منشیات فروش گروہ کھل کر کام کرنے لگ گیا ۔ رضوان عرف جگا بارے بتایا گیا ہے کہ اس کا تعلق ملتان کے صرافہ بازار سے ہے اور اس کی دکان سے کھلے عام منشیات کی سپلائی ہوتی ہے جہاں خریداروں کا آنا جانا بھی لگا رہتا ہے مگر صرافہ بازار کے اکثر تاجر کسی نہ کسی جعلساز اور سود خوروں میں ملوث ہونے کی وجہ سے ایک دوسرےکی پردہ پوشی کرتے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں