آج کی تاریخ

ملتان ،بسپ سنٹرز میں روز ہزاروں شکایات ،حکام ایجنٹس ،ریٹیلر حق کھانےمیں مصروف

ملتان ،بسپ سنٹرز میں روز ہزاروں شکایات ،حکام ایجنٹس ،ریٹیلر حق کھانےمیں مصروف

ملتان(کرائم رپورٹر) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت چلنے والے مختلف سنٹرز پر روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کی خوردبرد بارے ہزاروں شکایات کے باوجود یہ لوٹ روکی نہ جا سکی۔ تفصیلات کے مطابق بی ائی ایس پی پروگرام کے تحت گورنمنٹ کی جانب سے مستحق خواتین کو ہر تین ماہ بعد 10ہزار 500 کی رقم بطور امداد دی جاتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بچوں کی تعلیم کے لیے 2500 روپے سے لے کر 3500 روپے کی اضافی رقم بطور وظیفہ بھی مقرر کی گئی ہے لیکن ایجنٹس اور ریٹیلرز کی جانب سے فی خاتون ہزار روپے بطور رشوت کٹوتی کی جاتی ہے اگر کوئی خاتون ان کےخلاف شکایت درج کرے تو اسے اکاؤنٹ بلاک کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے یا پھر سرے سے رقم ہی دینے سے انکار کر دیا جاتا ہے اور فنگر پرنٹ میچ نہ کرنے یا پھر لنک ڈاؤن ہونے کا بہانہ بنا کر رقم دینے سے انکار کر دیا جاتا ہے، ڈیوائس پر بائیو میٹرک کے دوران 10،500 روپے کی رسید اور مکمل رقم کی تصویر بنائی جاتی ہے لیکن رقم دینے کے فوری بعد ایجنٹ کے ذریعے 1000 روپے فی کس کٹوتی کر لی جاتی ہے، علاوہ ازیں جن خواتین کے بچوں کی تعلیم کے لیے گورنمنٹ کی جانب سے وظیفہ مقرر کیا گیا ہے، ایجنٹ وظیفے کی رقم یہ کہہ کر ہڑپ کر جاتے ہیں کہ ابھی اس بار آپ کے بچوں کا وظیفہ نہیں آیا صرف اپ کی سہہ ماہی قسط کے 10500 روپے آئے ہیں یوں بچوں کے وظیفے کے لیے مقرر کی گئی رقم غبن کر لی جاتی ہے لیکن دوسری جانب خواتین کے پاس ایسا کوئی پلیٹ فارم ہی موجود نہیں جہاں سے تصدیق ہو سکے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ان کے اکاؤنٹ میں کتنی رقم آئی ہے، گورنمنٹ کی جانب سے فی ڈیوائس سکیورٹی ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ فرنچائزز اس ڈیوائس کے چار سے پانچ لاکھ روپے بطور سیکیورٹی وصول کرتا ہے اس کے علاوہ گورنمنٹ کی جانب سے ایک سیکٹر میں پانچ ڈیوائسز الاٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ فرنچائزی ایک سیکٹر میں 40 سے 45 ڈیوائسز ناجائز طور پر چلا رہے ہیں۔ شیرشاہ یونین کونسل میں موجود بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مرکز پر جمیل نامی فرنچائزی روزانہ کی بنیاد پر ریٹیلرز سے لاکھوں روپے بھتہ وصول کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ جمیل کی جانب سے ہر ماہ ریٹیلرز سے 40 سے 50 ہزار روپے بطور بھتہ بھی وصول کیا جاتا ہے جسے ڈیوائس بنڈل” کا نام دیا گیا ہے۔ فرنچائزی کی جانب سے ریٹیلرز کو مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ ہر ماہ ’’الفا مال ایپ‘‘ کے ذریعے پانچ لاکھ روپے تک کے آن لائن شاپنگ کرے جس میں الیکٹرونکس مصنوعات، موٹر بائیک و دیگر اشیاء خریداری کرنے کا کہا جاتا ہے لیکن اگر کوئی ریٹیلر ہر ماہ آن لائن شاپنگ نہ کرے تو اس سے ڈیوائس بنڈل کی مد میں 50 ہزار روپے بطور بھتہ وصول کیا جاتا ہے، بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام ضلع ملتان کے عہدیداران زونل ڈائریکٹر ساؤتھ پنجاب شیخ امین، ڈائریکٹر صدر سائرہ ذوالفقار، ڈائریکٹر سٹی نائلہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سٹی ناصرہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر صدر نورین اور خواجہ عمیر کی سرپرستی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بے قاعدگیوں کا سلسلہ جاری ہےـ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں