پاکستا ن تحریک انصاف
پی ٹی آئی نے ضلع ملتان کی تمام حلقوں سے امیدوار فائنل کر لیے، ٹکٹوں کا باقاعدہ اعلان کل متوقع ہے۔باوثوق ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے ضلع ملتان کے تمام حلقوں امیدوار فائنل کر لیے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملتان سے قومی اسمبلی کی چھ نشستوں پر حلقہ این اے 148 سے بیرسٹر تیمور الطاف مہے، این اے 149 سے ملک عامر ڈوگر، این اے 150 سے مخدومزادہ زین حسین قریشی، این اے 151 سے مہر بانو قریشی، این اے 152 سے عمران شوکت، این اے 153 سے ڈاکٹر ریاض لانگ کے نام فائنل ہوئے ہیں۔ ملتان سے صوبائی اسمبلی کی 12نشستوں پر پی پی 213 سے جمشید عباس بپی، پی پی 214 سے بیرسٹر وسیم خان بادوزئی، پی پی 215 سے معین الدین قریشی، پی پی 216 سے ملک عدنان ڈوگر، پی پی 217 سے ندیم قریشی، پی پی 218 سے مہر بانو قریشی یا رانا عبدالجبار، پی پی 219 سے مخدومزادہ زین حسین قریشی یا دلبر مہار، پی پی 220 سے زاہد بہار ہاشمی، پی پی 221 سے عرفان مڑل، پی پی 222 سے ایاز بودلہ، پی پی 223 سے طفیل نون، پی پی 224 سے ایوب گھلو کے نام فائنل ہوئے ہیں۔
تحریک لبیک پاکستان
تحریک لبیک پاکستان نے ضلع ملتان کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دئیے۔ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے NA148 سے ملک اظہر احمد سندیلہ کو ٹکٹ جاری کیا گیا ۔ این اے 149 سے چوہدری زاہد حمید گجر ،این اے 150 کا ٹکٹ محمد حسین بابر ایڈووکیٹ کو جاری ۔ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے این اے 151 سے ملک بابر ڈوگر کو ٹکٹ کو جار ی ۔ این اے152 سے پیر سید عطاء اللہ شاہ بخاری کو ٹکٹ مل گیا۔ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے این اے 153 سےپیر سید ظہور شاہد گیلانی کو ٹکٹ جاری ، پی پی 213 سے ٹکٹ سید سجاد حسین بخاری ،پی پی 214 سے احسان اللہ ایڈووکیٹ ، پی پی 215 سے ابرارالحق لودھی ،پی پی 217 سے حاجی اختر رضا قریشی ،پی پی 219سے سلیمان الہی سہو، پی پی 220 سے الحاج عبدالغفار ڈوگر کو ٹکٹ جاری کر دیاگیا ۔ جبکہ پی پی 221 سے عبدالقیوم راؤ اورپی پی 222 سے راجہ محمد شمیم افضل کو ٹکٹ جاری کر دیاگیا ۔
پاکستان پیپلز پارٹی
پی پی 222 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کی پیپلز پارٹی میں شمولیت ،پاکستان پیپلز پارٹی نے رانا طاہر شبیر کو ٹکٹ جاری کردیا ۔رانا طاہر شبیر کو پی پی 222 سے ٹکٹ جاری کیا گیاہے۔مسلم لیگ ن کے سینٹر رانا محمود الحسن کچھ دیر بعد پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور سے ملتان کے لیے روانہ ہوگئے۔رانا محمودالحسن ،رانا اقبال سراج ،رانا طاہر شبیر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر سکتے ہیں ۔
مسلم لیگ ن
مسلم لیگ ن نے باقی رہ جانے والے ایک قومی اور دو صوبائی حلقوں کے امیدواروں کا اعلان بھی کر دیا ۔جاوید ہاشمی سمیت دو سینئر سیاستدانوں کو نظر انداز کردیا ۔پارٹی ذرائع کے مطابقسینٹر رانا محمود کو بھی پارٹی ٹکٹ نہ مل سکا۔ مسلم لیگ ن نے این اے 150 سے جاوید اختر انصاری کو ٹکٹ جاری کر دیا۔ جبکہ پی پی 217 سے شیخ طارق رشید کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا اور پی پی 213 سے شوکت حیات بوسن کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔