ملتان،رحیم یارخان(کرائم سیل،بیورورپورٹ) ملتان،رحیم یارخان میں پولیس مقابلوں کے دوران 7ڈاکومارے گئے،ملتان پولیس کے مطابق پولیس سٹیشن بہاالدین زکریاکی حدودمیں پولیس مقابلہ کے دوران دوڈاکورضوان ہراج اورسکنہ مانگاوالی پل اورپپل مرالی کازیبی اپنے ہی ساتھیوں کی گولی کانشانہ بن گئے،پولیس نےدوپسٹل اور30گولیاں برآمدکرلیں۔تیسراڈاکوفرارہوگیا،ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک راہگیرمدثرنامی شخص زخمی ہوگیا،جس کی حالت اب خطرے سے باہرہے،دوسری جانب ضلع رحیم یار خان کے علاقے کوٹ سمابہ میں پولیس مقابلے کے دوران 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا کہ ڈاکو شہری سے 6 لاکھ روپے لوٹ کر کوٹ سمابہ کی جانب فرار ہو رہے تھے، جس دوران پولیس مقابلہ ہوا اور 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔عرفان علی سموں نے بتایا کہ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم کچے میں ڈاکوؤں کےخلاف آپریشن جاری ہے۔







