آج کی تاریخ

ملتان،کمائی کا نیا راستہ ،ٹریفک لفٹر سے ہر قسم کا چالان شروع ،دستی وصولی ،خزانہ خالی

ملتان،کمائی کا نیا راستہ ،ٹریفک لفٹر سے ہر قسم کا چالان شروع ،دستی وصولی ،خزانہ خالی

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ٹریفک پولیس ملتان بتدریج ویلفیئر فنڈ کے چالانوں میں اضافہ جبکہ پنجاب ٹریفک پولیس فنڈز میں بتدریج کمی کرتی جا رہی ہے ۔ پہلے لفٹر فنڈ صرف غیر قانونی پارکنگ تک محدود تھا پھر اس کا دائرہ اختیار بڑھتے بڑھتے پورے ملتان میں پھیل گیا اور اب صورتحال یہ ہے کہ لفٹر کے غیر قانونی عملے نے ٹریفک کے دیگر قوانین کی خلاف ورزی کے چالان بھی لفٹر چالان بک کے کھاتے میں ڈالنے شروع کر دیئے ہیں۔ جس کا کوئی سرکاری ریکارڈ نہیں ہے اور جس سے عاجز ٹریفک اہلکار از خود یہ کہتے ہیں کہ یہ افسران کا جبری فنڈ ہے جو جبر سے ہم اکٹھا کرنے پر مجبور ہیں۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ٹریفک کی باقی تمام خلاف ورزیوں کے چالان آن لائن ہیں جبکہ لفٹر کے چالان مینول ہیں جس کا کوئی ریکارڈ نہیں اور یہ بات سارا شہر جانتا ہے۔ یہاں یہ سوال زبان زد عام ہے کہ اس طرح کی چالان بکس تو پل شوالہ اور شاہین مارکیٹ سے پرنٹ ہو رہی ہیں۔ ٹریفک اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہمیں باقاعدہ ٹارگٹ دیا جاتا ہے کہ آج اتوار ہے اتنے لفٹر کی چالان بکس کے چالان کرنے ہیں ۔ جمعے کے روز ہمیں تھوڑا ریلیف مل جاتا ہے۔ عید پر تو روزانہ چالانوں کی شرح دو گنا سے بھی بڑھا دی جاتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے ٹارگٹ شام تک پورے نہ ہوں تو ہمیں دیگر خلاف ورزیوں کو بھی افسران کے ویلفیئر فنڈ کے کھاتے میں دی گئی لفٹر چالان بکس سے پورا کرنا پڑتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں