Post Views: 130
معروف ٹک ٹاکر حکیم شہزادپر نازیبا الفاظ پر مبنی ویڈیوز اپلوڈ کرنیکا معاملہ ، ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کی درخواست ضمانت منظور تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاکر حکیم شہزاد نازیبا الفاظ پر مبنی ویڈیوز اپلوڈ کر پر ایف آئی کی حراست میں تھے ۔آج ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کی درخواست ضمانت منظور ہوگئی ہے ۔ملزم حکیم شہزاد کی ضمانت 10 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور ہوئی ۔حکیم شہزاد کے وکیل نے کہا ہے کہ حکیم شہزاد کو اپنے کیے پر پچھتاوا ہے۔حکیم شہزاد ریاستی اداروں کے ساتھ ہے ۔یادرہے کہ ایف آئی اے ملتان نےشجاع آباد میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کیا تھا،حکیم شہزاد پرنازیبا الفاظ پر مبنی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے۔