معروف ٹک ٹاکرویوٹیوبر حکیم شہزاد 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی و نفرت آمیز ویڈیوز اپلوڈ کرنے کا معاملہ ، ایف آئی اے نے مقدمہ میں گرفتار معروف ٹک ٹاکر و یو ٹیوبر حکیم شہزاد کو عدالت میں پیش کر دیا، سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کریمنل ڈویژن احسان صابر نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی و نفرت آمیز ویڈیوز اپلوڈ کرنے پر ایف آئی اے نے مقدمہ میں گرفتار معروف ٹک ٹاکر و یو ٹیوبر حکیم شہزاد کو عدالت میں پیش کر دیا۔ سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کریمنل ڈویژن احسان صابر نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ اور ملزم حکیم شہزاد کی موجودہ اہلیہ دانیہ شاہ بھی عدالت میں سماعت کے دوران موجود تھیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم نے شجاع آباد میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ ایف آئی اےملتان کے مطابق یوٹیوبر حکیم شہزاد نے نجی کالج کی طالبہ کے حوالے سے اپنی ویڈیوز میں افواہیں پھیلائیں۔ حکیم شہزاد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے سے بھی نفرت آمیز ویڈیوز اپلوڈ کیں۔ ملزم سے متنازعہ ویڈیو کی ریکوری اور شریک ملزمان کی گرفتاری کیلئے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ حکیم شہزاد نے کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ سے شادی کی تھی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں