Post Views: 188
مہک ملک ملتان سے بہاولپور کے لئے سفرکررہی تھی کہ راستے میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مہک ملک کا بازو فریکچر ہوا ہے۔ جسے علاج کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تاہم مہک ملک کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ڈاکٹرز کی جانب سے ہسپتال میں مہک ملک کا مکمل چیک اپ کیا گیا ہے۔
مہک ملک کا تعلق ملتان سے ہے اور سٹیج کے ساتھ ساتھ مختلف پارٹیز میں ڈانس کرتی ہے۔ مہلک ملک کو مختلف پارٹیز میں شرکت کے لئے آئے روز سفر کرنا پڑتا ہے۔ آج کا حادثہ بھی ایسے ہی ایک سفر کے دوران پیش آیا ہے
مہک ملک کے قریبی زرائع نے بھی حادثے کی تصدیق کردی ہے۔ تاہم تاحال سوشل میڈیا پر مہک ملک کا اپنا کوئی بیان سامنے نہیں آسکا ہے






