تازہ ترین

مظفر گڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام مال بناؤ مہم میں تبدیل، پااثر شخصیات ملوث، فیول کرپشن جاری

مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ )ستھرا پنجاب مظفرگڑھ کو ایک اہم سیاسی شخصیت کی پشت پناہی حاصل جبکہ دوسری سیاسی شخصیت کے زیر نگرانی پروگرام جاری اکثر کوڑا ڈمپ کرنے والی ٹرالیوں اور دمپس کے جیک خراب ہونے کا انکشاف، ڈیوٹی کے بعد پارکنگ ایریا میں پارک ہونے والی تمام گاڑیوں کا باقی بچ جانے والا فیول ٹھیکے دار کے مہیا کردہ پلاسٹک کے کینوں میں منتقل ہو کر فیول کی کفایت شاری کا حصہ تفصیلات کے مطابق باوثوق ذرائع سے قوم کو معلوم ہوا ہے کہ ستھرا پنجاب مظفرگڑھ کو ایک اہم سیاسی شخصیت کی پشت پناہی حاصل ہے اور دوسری شخصیت کی زیر نگرانی پروگرام چل رہا ہے ان کا بھی سیاسی پس منظر ہے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ پروگرام میں کوڑا ڈمپ کرنے والی ٹرالیوں اور ڈمپرز میں سے اکثریت کے جیک ناکارہ ہو چکے ہیں روزانہ ان میں فیول ڈلوا کر شہر کا چکر لگایا جاتا ہے اور پھر انہیں پارکنگ ایریا میں کھڑا کر دیا جاتا ہے تاکہ گاڑیوں کی مقرر کردہ تعداد کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جا سکے ڈیوٹی ٹائم ختم ہونے کے بعد جب تمام گاڑیاں پارکنگ ایریا میں پہنچتی ہیں تو فیول ٹھیکیدار کے کارکن اس کے مہیا کردہ پلاسٹک کے کینوں میں گاڑیوں سے بچا فیول نکال لیتے ہیں اور وہ فیول صبح دوبارہ گاڑیوں کے کھاتے کا نیا حصہ بن جاتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں