مظفرگڑھ: فائرنگ سے زخمی نوجوان کی کٹی ٹانگ سمیت لواحقین کااحتجاج

مظفرگڑھ(کرائم رپورٹر)فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے نوجوان کی ہسپتال میں ٹانگ کاٹ دی گئی،،زخمی نوجوان کے لواحقین اسکی کٹی ہوئی انسانی ٹانگ اٹھائے مظفرگڑھ پریس کلب پہنچ گئے اور مرکزی ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف شدید احتجاج کیاتفصیلات کیمطابق قصبہ بصیرہ میں معمولی تلخ کلامی کے بعد 22 اور 24 نومبر کو مخالفین نے فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں میلاد اور عبدالرحمان کو شدید زخمی کردیا تھا۔اتوار کے روز نشتر ہسپتال ملتان میں ڈاکٹروں کو زخمی ہونے والے ایک نوجوان میلاد کی ٹانگ کاٹنی پڑی۔ٹانگ کٹنے اور زندگی بھر کے لیے معذور ہونے پر اسکے لواحقین کٹی ہوئی انسانی ٹانگ اٹھائے مظفرگڑھ پریس کلب پہنچ گئے۔مظاہرین نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔زخمی ہونے والے ایک نوجوان کے والد ابراہیم کا مظفرگڑھ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انکے بیٹے میلاد کی ٹانگ کاٹ دی گئی اور وہ زندگی بھر کے لیے معذور ہوگیا۔انکا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعات میں ملوث گینگ کا مرکزی ملزم اعجاز اور دیگر ملزمان تاحال فرار ہیں اور پولیس مرکزی ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مرکزی ملزم اعجاز اور دیگر ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔دوسری جانب پولیس کیمطابق دونوں واقعات کے 2 الگ الگ مقدمات تھانہ قریشی میں درج کرلیے گئے ہیں۔فائرنگ کے واقعات میں نامزد ابتک 3 مرکزی ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں