آج کی تاریخ

مظفرگڑھ: ہیڈبکائنی کے قریب قیدیوں کو لے جانے والی پولیس وین تیزرفتاری کے باعث رکشے پر چڑھ گئی.

مظفرگڑھ: تیزرفتار قیدی وین رکشہ سے ٹکرا گئی۔ دو افراد جاں بحق

مظفرگڑھ: ہیڈبکائنی کے قریب قیدیوں کو لے جانے والی پولیس وین تیزرفتاری کے باعث رکشے پر چڑھ گئی.حادثے میں رکشہ ڈرائیور جاں بحق،2 رکشہ سوار مسافر زخمی ہوئے.پولیس ذرائع کے مطابق مشتعل شہریوں نے پولیس وین کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ پولیس اہلکار قیدیوں کو وین سمیت چھوڑ کر فرارہوگئے۔۔حادثہ کے بعدمظاہرین نے روڈ کو ٹریفک کے لیے بلاک کردیا

مظاہرین کے احتجاج پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین سے مزاکرات میں یقین دہانی کرائی کہ زمہ دار پولیس ملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا اور پولیس وین کو جتوئی عدالت روانہ کیا گیا

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔ قیدی وین انتہائی تیزرفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر مخالف سمت سے آنے والے رکشے پر چڑھ گئی تھی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں