آج کی تاریخ

مظفرگڑھ: تھانہ قصبہ گجرات پولیس کی کارروائی، 24 گھنٹوں میں کرسٹل آئس نیٹ ورک بے نقاب، 3 سمگلرز گرفتار-مظفرگڑھ: تھانہ قصبہ گجرات پولیس کی کارروائی، 24 گھنٹوں میں کرسٹل آئس نیٹ ورک بے نقاب، 3 سمگلرز گرفتار-جنوبی پنجاب میں ٹرسٹ کی آڑ میں بڑے ہسپتال کروڑوں کے ٹیکس چور نکلے-جنوبی پنجاب میں ٹرسٹ کی آڑ میں بڑے ہسپتال کروڑوں کے ٹیکس چور نکلے-بارہ گھنٹے ڈیوٹی،ایئرپورٹ پر ڈپٹی کلکٹر اور انسپکٹر کی لڑائی سے عملہ پریشان-بارہ گھنٹے ڈیوٹی،ایئرپورٹ پر ڈپٹی کلکٹر اور انسپکٹر کی لڑائی سے عملہ پریشان-پنجاب کی یونیورسٹیوں میں ایڈیشنل چارج پر وائس چانسلرز کا اختیارات سے تجاوز، تعلیمی نظام متاثر-پنجاب کی یونیورسٹیوں میں ایڈیشنل چارج پر وائس چانسلرز کا اختیارات سے تجاوز، تعلیمی نظام متاثر-ڈیڑہ: ٹیچنگ ہسپتال میں مہنگی ادویات غائب، مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں-ڈیڑہ: ٹیچنگ ہسپتال میں مہنگی ادویات غائب، مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں

تازہ ترین

مظفرگڑھ: تھانہ قصبہ گجرات پولیس کی کارروائی، 24 گھنٹوں میں کرسٹل آئس نیٹ ورک بے نقاب، 3 سمگلرز گرفتار

مظفرگڑھ (نامہ نگار) تھانہ قصبہ گجرات پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر اندر کرسٹل آئس فروخت کرنے والے منظم نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین بڑے سمگلرز کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے مختلف مقامات پر یکے بعد دیگرے تین کامیاب کارروائیوں میں مجموعی طور پر 2 کلو 800 گرام کرسٹل آئس برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں جاری منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران قصبہ گجرات پولیس نے آئس فروخت کرنے والے ایک بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا۔ ابتدائی کارروائی میں ایک سمگلر کی گرفتاری کے بعد ہونے والی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے، جس کی روشنی میں پولیس نے نیٹ ورک کے دیگر کارندوں تک رسائی حاصل کی۔
مزید کارروائی کے دوران پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے تین بڑے سمگلرز اختر، عبدالستار اور فیاض کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں کرسٹل آئس برآمد کی گئی۔
ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے اس کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او عمران گوپانگ اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے آئس جیسے مہلک نشے کے بڑے ڈیلرز کو گرفتار کر کے نوجوان نسل کو تباہی سے بچانے کا اہم قدم اٹھایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ “کرسٹل آئس نوجوان نسل کے لیے زہرِ قاتل ہے، اس نیٹ ورک کی گرفتاری سے ضلع بھر میں اس کی سپلائی کا بڑا سلسلہ ختم ہوگیا ہے۔ ملزمان کو عدالت سے سخت سے سخت سزا دلوانے کے لیے قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔”
ڈی پی او نے واضح کیا کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ معاشرے کو نشے کے زہر سے پاک کیا جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں