آج کی تاریخ

مظفرگڑھ:سالانہ دو ارب سے زائد کی جعلی زرعی ادویات اور جعلی سیڈ کی فروخت کا انکشاف

مظفرگڑھ:سالانہ دو ارب سے زائد کی جعلی زرعی ادویات اور جعلی سیڈ کی فروخت کا انکشاف

خیر پور سادات (نامہ نگار) اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ کی مجرمانہ خاموشی ضلع مظفرگڑھ میں سالانہ دو ارب سے زائد کی جعلی زرعی ادویات اور جعلی سیڈ کی فروخت کا انکشاف ہو ا ہے،تفصیلات کے مطابق تحصیل جتوئی اور تحصیل علی پور کے علاقوں ، میر ہزار، کلر والی، شہر سلطان، چوک پرمٹ، جھگی والا، خیر پور سادات، خانگڑھ دومہ، سلطان پور ، سیت پور اور دیگر علاقوں میں جعلی سیڈ مافیا نے مرتے ہوئے کسان پر پنجے گاڑھ دیئے ان علاقوں کی زراعی مارکیٹوں میں غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کا جعلی بیج کی دھڑلے سے فروخت شروع ہوچکی ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ خواجہ عبدالحی عابد اور تحصیل آفیسر ناصر اکرم مستوئی کی سیڈ مافیا اور غیر رجسٹرڈ زراعی ادویات کے سیلز آفیسروں سے یارانے کی وجہ سے دونوں تحصیلوں میں جعلی سیڈ اور جعلی زراعی ادویات کے بڑے بڑے گودام بھر چکے ہیں یاد رہے کہ کپاس کے سیزن میں بھی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ خواجہ عبدالحی عابد نے کسی بھی زراعی ادویات کی دوکان کو نہ تو سیل کیا نہ ہی کوئی کاروائی کی گئی اسی طرح دونوں تحصیلوں میں دھڑلے سے زراعی ادویات کی فروخت ہوتی رہی جس سے دونوں تحصیلوں میں کپاس اور تلی کی فصلیں تباہ ہوگئیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ اتنا شریف النفس اور مافیا سے یارانے نبھانے والا آفیسر ہے جس نے دونوں تحصیلوں میں ایک بھی دوکان کو سیل نہیں کیا نہ ہی کبھی زراعی مارکیٹوں میں جانے کی زحمت گوارہ کرتا ہے تمام معاملات گھر بیٹھے ڈیل کرتا ہے کسانوں جام اللہ بخش، امام بخش، اعجاز حسین، عبیداللہ قریشی، محمد ایاز، نور محمد، پرویز خان، غلام علی، غلام قاسم، ودیگر نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر سیڈ مافیا کے خلاف فوری کارروائی نہ کی گئی تو گندم کا بہت بڑا بحران پیدا ہوسکتا ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز اور سیکریٹری زراعت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،،، رابط پر خواجہ عبدالحی نے کہا کہ کسان جعلی بیج کی نشان دہی کریں ہم کاروائی کریں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں