پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی ناقص کارکردگی،پنجاب فو ڈ اتھارٹی بھی نیند سو گئی ،شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونا شروع ہوگئے
اندرون شہر، مچھلی بازار، چوک بازار ،چبوترہ بازار،تحصیل بازار اس وقت ملاوٹ خوروں اور گراں فروشی کے مرکزبن چکے
احمدپور شرقیہ(نمائندہ خصوصی)پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی ناقص کارکردگی کے باعث مضرصحت دودھ دہی اور مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی پنجاب فورڈ اتھارٹی خواب و خرگوش کی نیند سو گئی شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونا شروع ہوگئے تفصیل کے مطابق اندرون شہر مچھلی بازار چوک بازار چبوترہ بازار تحصیل بازار اس وقت ملاوٹ خوروں اور گراں فروشی کے مرکز بن چکے ہیں مگر نشاندہی کے با وجود حکومتی ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر ہے ہیں دوکاندار وں نے حکومت کے مقرر کردہ نرخ دودھ 100 روپے کلو دہی 110 روپے کلو مرغی کا گوشت 570 روپے کلو کے حکم نامہ کو ہوا میں اڑا دیا ہے اور کسی خاطر میں نہیں لارہے اور من مانی کرتے ہوئے غیر معیاری دودھ 120 روپے دہی 180 روپے کلو اور مرغی کا گوشت 600 روپے میں فروخت کر رہے ہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ملازمین جو لاکھوں روپے ماہانہ سرکاری خزانے سے تنخواہ وصول کررہے ہیں ان کی چشم پوشی ایک سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ہے عرصہ دراز سے عملی کاروائی کہیں نظر نہیں آئی ہے صرف کاغذی کاروائی کے ذریعے سب اچھے کی رپورٹ پر کام چلایا جارہا ہے جبکہ دودھ دہی مرغی کے گوشت کی فروخت میں دھڑلے سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے شہریوں محمد فاروق محمد شاہد نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے فوری اصلاح احوال اور غفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔