آج کی تاریخ

مصیبتوں سے چھٹکارا پانے کیلئے ماہ اگست میں حمل سے لے کر حوت تک تمام بروج ان دنوں میں صدقات دیں

برج حمل (Aries)
ہر ہفتے کے دن 100 گرام کالی دال اللہ کے نام پہ پرندوں کو ڈال دیں۔ جمعرات کے دن تین پیلے بیسن کے لڈو کسی غریب کو دے دیں یا 100 گرام پیلی دال پرندوں کوڈال دیں لیکن لڈو زیادہ بہتر ہے اور ہفتے ہی کے دن آپ نے 100 گرام باجرہ اللہ کے نام پہ پرندوں کو ڈالنا ہے۔

برج ثور (Taurus)
دوسرا برج ثور ہر جمعرات کے دن تین پیلے بیسن کے لڈو اللہ کے نام پہ کسی کو دے دیں اور ہر منگل کے دن100 گرام لال مسور کی دال پرندوں کو ڈال دیں اور ہفتے کے دن 100 گرام باجرہ پرندوں کو اللہ کے نام پہ ڈال دیں۔

برج جوزا (Gemini)
برج جوزا والے ہراتوار کے دن کم از کم ایک پاؤ یا 100 گرام گڑ خرید کے اللہ کے نام پہ کسی غریب کو دے دیں اور ہر منگل کے دن چکن کی چھوٹی چھوٹی گوشت کی9 ہڈیاں اپنے جسم سے لگا کے آوارہ کتوں کو ڈال دیں ۔

برج سرطان (Cancer)
سرطان والے افراد ہر منگل کے دن 100 گرام لال مسور کی دال اللہ کےنام پہ پرندوں کو ڈال دیں۔ ہر جمعرات کے دن تین پیلے بیسن کے لڈو اللہ کے نام پہ کسی کو دے دیں ہر ہفتے کے دن 100گرام کالی دال اللہ کے نام پہ پرندوں کو ڈال دیں۔

برج اسد (Leo)
برج اسد والے افراد ہر اتوار کے دن100گرام گڑ خرید کے کسی غریب کو دے دیں مقدار بڑھانی ہے تو بڑھا لیجیے اور ہر ہفتے کے دن 100گرام کالی دال اللہ کے نام پہ پرندوں
کو ڈال دیں ۔

برج سنبلہ (Virgo)
ہر جمعرات کے دن تین پیلے بیسن کے لڈو اللہ کے نام پہ کسی کو دےدیں اور ہفتے کے دن 100گرام یا اس سے زیادہ باجرہ پرندوں کوڈال دیں ۔

برج میزان (Libra)
100گرام باجرہ ہفتے کے دن پرندوں کو ڈال دیں اور ہفتے ہی کے دن100گرام کالی دال پرندوں کو ڈال دیں ۔

برج عقرب (Scorpio)
عقرب والے افراد ہر ہفتے کے دن 100گرام کالی دال اللہ کے نام پہ پرندوں کو ڈال دیں اور ہر جمعرات کے دن تین پیلے بیسن کے لڈو کسی غریب کو دے دیں۔

برج قوس (Sagittarius)
ہر ہفتے کے دن 100گرام باجرہ اللہ کے نام پہ پرندوں کو ڈال دیں اور ہر اتوارکے دن کم از کم سو گرام گڑ خرید کے کسی غریب کو دے دیں ۔

برج جدی (Capricorn)
جدی والے افراد ہر جمعرات کےدن تین پیلے بیسن کے لڈو اللہ کے نام پہ کسی کو دے دیں اور ہرہفتے کے دن 100 گرام باجرہ پرندوں کو ڈال دیں۔

برج دلو (Aquarius)
دلو والے حضرات ہر جمعرات کے دن تین پیلے بیسن کے لڈو اللہ کے نام پہ کسی کو دے دیں اور ہفتے کے دن100 گرام کالی دال اللہ کے نام پہ پرندوں کو ڈال دیں۔

برج حوت (Picses)
ہر ہفتے کے دن 100گرام باجرہ اللہ کے نام پہ پرندوں کو ڈال دیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں