Post Views: 53
کوئٹہ: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز نے وطن عزیز میں قیام امن کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے شہداء کے بلند درجات اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔