ساہیوال ( نمائندہ خصوصی) مسافروں کی اپنے گھروں کو واپسی اور عید کے رش کے باعث پاکستان ریلوے کی ٹرینوں میں مسافروں کے لیے جگہ کم پڑ گئی عوام بغیر ٹکٹیں لیے فری میں ٹرینوں کی چھت پر اور ٹرین کے اندر سفر کرنے لگے پاکستان ریلوے کو عید پر کروڑوں روپے مالیت کا چونا لگ گیا ٹرینوں میں پاؤں رکھنے کی بھی جگہ نہیں تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس جب ساہیوال ریلوے اسٹیشن 3 گھنٹوں کی تاخیر سے پہنچی تو لوگ ٹرین کے ڈبوں کی چھتوں پر سوار اور بالخصوص اکانومی کلاس کے ٹکٹ جن مسافروں کے پاس موجود تھے ساہیوال پر اترنا رش کے باعث عذاب بن گیا لوگ ٹرین کے واش رومز اور دروازوں کے پاس کھڑے تھے ساہیوال ریلوے پولیس کے اہلکاروں نے لوگوں کو چھتوں سے اترا اور بغیر ٹکٹ والوں کو روک کر خیبر میل ایکسپریس کو کراچی کے لیے روانہ کیا بغیر ٹکٹ ریلوے ٹرین میں سوار مسافر لوگوں کے رش کے باعث فیملیز کا ٹرین میں سفر کرنا درد سر بنا رہا۔







