مرے کو مارے شاہ مدار، ہیلمٹ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، عوام شدید مالی دباؤ کا شکار

وہاڑی (نامہ نگارنمائندہ قوم) وہاڑی میں ہیلمٹ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے شہری شدید پریشان ہیں۔وہاڑی،بوریوالہ اور میلسی میں ہیلمٹ کی قیمتوں پر کنٹرول کرنا انتظامیہ کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ تینوں شہروں میں 1500 روپے میں فروخت ہونے والا عام ہیلمٹ اب 4500 سے 5000 روپے تک جا پہنچا ہے جس کے باعث موٹر سائیکل سوار شدید پریشانی اور مالی دباؤ کا شکار ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک جانب ٹریفک پولیس کی جانب سے ہیلمٹ نہ پہننے پر سختی سے چالان کیے جا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف مارکیٹ میں دکانداروں نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیلمٹ کی قیمتوں میں من مرضی کا اضافہ کر دیا ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ ایک طرف ٹریفک پولیس کی جانب سے ہیلمٹ نہ پہننے پر بھاری چالان کیے جا رہے ہیں، جبکہ دوسری طرف دکاندار من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیںشہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگے داموں ہیلمٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں