Post Views: 78
لاہور: مریم نواز کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے والے بزرگ شہری کے خلاف عدالت نے اہم حکم جاری کیا ہے۔
ساجد نامی بزرگ شہری کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف نامناسب زبان کے استعمال کا کیس ماڈل ٹاؤن کورٹ لاہور میں زیر سماعت تھا، جہاں عدالت نے انہیں مقدمے سے بری کر دیا۔
سماعت کے دوران پولیس نے ساجد کو گرفتار کر کے ماڈل ٹاؤن کورٹ میں پیش کیا تھا، تاہم عدالت کے حکم پر ان کی ہتھکڑیاں کھول کر انہیں رہا کر دیا گیا۔
کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی درخواست پر کی تھی۔ پولیس نے تھانہ گرین ٹاؤن میں ساجد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔