لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب Maryam Nawaz Sharif نے بلا معاوضہ سرکاری ’میت منتقلی سروس‘ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے لیے نئی گاڑیوں کی چابیاں ڈرائیوروں کے حوالے کیں۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ کسی بھی عزیز کے بچھڑنے کے دکھ کی گھڑی میں حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور آئندہ بھی ساتھ رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ مریض کے انتقال پر پرائیویٹ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے من مانا کرایہ وصول کرنا افسوسناک عمل ہے۔
وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ میت کی منتقلی کے دوران اگر کوئی شہری پیسے بھی دے تو ریسکیو اہلکار ہرگز وصول نہ کریں۔
"پاکستان میں پہلی بار سرکاری سطح پر باقاعدہ میت منتقلی سروس، عوام خدمت میں پنجاب کا نیا اعزاز"
— PMLN (@pmln_org) April 13, 2026
⭕: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی سرکاری ”میت منتقلی سروس“کا آغاز کر دیا
⭕: میت منتقلی سروس کی پہلے فیز میں لاہور،ملتان اور روالپنڈی کےسرکاری ہسپتالوں سے تکریم کے ساتھ… pic.twitter.com/hotEnL5OzA







