لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شاہدرہ کے مقام پر دریائے راوی میں کشتی کے ذریعے سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے اور حالیہ شدید بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں سیلاب کی صورتحال برقرار ہے، جس کے نتیجے میں پانی کی سطح بلند اور رفتار تیز ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق آج دوپہر تک دریائے راوی سے 2 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا امکان ہے۔
مریم نواز نے کشتی میں سوار ہو کر سیلابی صورتحال کا براہ راست جائزہ لیا اور حکام کی جانب سے تازہ ترین معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ شدید بارشوں اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد یہ ایک غیر معمولی سیلابی صورتحال ہے۔ تمام ادارے الرٹ تھے اور انتظامیہ نے دن رات بہترین کام کیا، جس میں ریسکیو اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے اہم کردار ادا کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا کشتی ميں سیلابی صورتحال کا جائزہ@MaryamNSharif pic.twitter.com/tSpcCWOFzB
— PTV News (@PTVNewsOfficial) August 28, 2025
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نارووال میں موجود ہیں جبکہ کمشنرز اور ڈی سی دن رات کام کر رہے ہیں۔ 38 سال بعد ایسے شدید سیلاب کا سامنا ہوا اور ہر جان قیمتی تھی۔ متاثرہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور مال مویشیوں کو بھی محفوظ کیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ یہ سیلاب معمولی نہیں تھا، اللہ کے فضل سے بڑے نقصانات سے بچا جا سکا اور جو نقصان ہوا اس پر افسوس ہے۔
قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ فضائی جائزہ بھی لیا، جس میں سیلاب اور ریسکیو آپریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
شدید ترین بارشوں اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد سیلابی صورتحال ہے
— PTV News (@PTVNewsOfficial) August 28, 2025
یہ ایک غیر معمولی صورتحال ہے
بھارت نے اپنے ڈیم بھر جانے سے پانی چھوڑا
تمام ادارے مکمل الرٹ تھے
انتظامیہ نے بہترین دن رات کام کیا ہے
ریسکیو ، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے اچھا کام کیا
وزیر اعظم نارووال… pic.twitter.com/98pY3mCGBX