آج کی تاریخ

مریم نواز رمضان پیکج 2025: 10,000 روپے امداد کیسے حاصل کریں؟ مکمل طریقہ کار

حکومت پنجاب نے رمضان المبارک 2025 کے دوران کم آمدنی والے خاندانوں کی مدد کے لیے “مریم نواز 10,000 روپے رمضان پیکج” کا آغاز کیا ہے۔ اس پیکج کے تحت، 30 لاکھ مستحق خاندانوں کو 10,000 روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ رمضان کے دوران اپنی بنیادی ضروریات پورا کر سکیں۔

رمضان پیکج کے لیے اہلیت کے معیار

یہ پیکج صرف ان خاندانوں کے لیے ہے جو مالی طور پر کمزور اور غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

درخواست گزار کا نام پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی (PSER) کے مستحقین کی فہرست میں شامل ہونا ضروری ہے۔

قومی شناختی کارڈ (CNIC) درست اور فعال ہونا چاہیے۔

رجسٹریشن کا طریقہ

پی ایس ای آر (PSER ) ویب سائٹ کے ذریعے درخواست

پی ایس ای آر (PSER ) کی ویب سائٹ پر جائیں اور رجسٹریشن کے لیے مخصوص فارم کو مکمل کریں۔

مطلوبہ معلومات درج کریں جیسے نام، شناختی کارڈ نمبر، پتہ، اور دیگر ضروری تفصیلات۔

فارم جمع کروائیں اور تصدیقی پیغام کا انتظار کریں۔

8171 پر ایس ایم ایس کے ذریعے رجسٹریشن:

اپنے موبائل سے 8070 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر (بغیر ڈیش کے) بھیجیں۔

آپ کو اپنی اہلیت کے بارے میں اطلاع موصول ہوگی۔

امدادی رقم وصول کرنے کا طریقہ

اگر آپ کی اہلیت کی تصدیق ہو جاتی ہے تو 10,000 روپے کی رقم آپ کو درج ذیل ذرائع سے مل سکتی ہے:

( UBL Omni، HBL Connect، AlFalah Pay۔ ) ایزی پیسہ، جاز کیش، یا قریبی بینک برانچ جیسے

رقم کی وصولی کے لیے اصل شناختی کارڈ لازمی ہے۔

اضافی معلومات

جن خواتین کا نام بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) میں شامل ہے، وہ بھی اس پیکج کے تحت امداد حاصل کر سکتی ہیں۔

اگرپی ایس ای آر (PSER ) درخواست گزار کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ کے ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

یہ رمضان پیکج حکومت پنجاب کی طرف سے کمزور اور ضرورت مند طبقے کی فلاح کے لیے ایک بڑا اقدام ہے، تاکہ رمضان کے دوران معاشی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں