مریم نوازشریف نے اسٹروک پروگرام کمیٹی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اسٹروک پروگرام کی نگرانی کے لیے صوبائی سطح پر بنائی گئی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے تین دن بعد واپس لے لیا۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر عمیر راشد کی سربراہی میں 9 رکنی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جو صوبے میں اسٹروک سہولیات کو وسیع کرنے اور بہتر بنانے کا کام انجام دینے والی تھی۔
محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کے ذرائع نے بتایا کہ کچھ وجوہات کی بنا پر یہ نوٹیفکیشن واپس لیا گیا، جبکہ وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے آج پنجاب اسٹروک پروگرام کے بارے میں اعلان بھی کیا گیا۔ کمیٹی کا مقصد اسٹروک مراکز کی تعداد 15 سے بڑھا کر تمام ٹیچنگ اسپتالوں اور ڈی ایچ کیو اسپتالوں تک پہنچانا تھا تاکہ ہر ضلع میں فالج کے مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج فراہم کیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق، ابتدائی طور پر کمیٹی کے قیام سے صوبے میں اسٹروک پروگرام کی وسعت کی جا رہی تھی، مگر نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد واپس لے لیا گیا، جس سے اس معاملے میں مزید وضاحت کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں