آج کی تاریخ

ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کیلئے اقدامات کا فیصلہ، نقد خریداری پر اضافی رقم وصولی کی تجویز-ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کیلئے اقدامات کا فیصلہ، نقد خریداری پر اضافی رقم وصولی کی تجویز-پنجاب حکومت کی شہریوں کو ہدایت: قربانی کی کھالیں صرف رجسٹرڈ اداروں کو دیں، کالعدم تنظیموں سے اجتناب کریں-پنجاب حکومت کی شہریوں کو ہدایت: قربانی کی کھالیں صرف رجسٹرڈ اداروں کو دیں، کالعدم تنظیموں سے اجتناب کریں-احمد پور سیال: سازش یا صفاکی؟ 18 زندگیاں موت کے دہانے، نشتر کے ڈاکٹرز بھی بے حس-احمد پور سیال: سازش یا صفاکی؟ 18 زندگیاں موت کے دہانے، نشتر کے ڈاکٹرز بھی بے حس-مظفرگڑھ پولیس کی ریکوری میں بندر بانٹ، 2 لاکھ لٹوا کرمدعی کو 20 ہزار ملا-مظفرگڑھ پولیس کی ریکوری میں بندر بانٹ، 2 لاکھ لٹوا کرمدعی کو 20 ہزار ملا-زکریا یونیورسٹی، سکروٹنی نہیں سازش، میرٹ کی لاش پر چہیتوں کی تعیناتی، وائس چانسلر کی مجرمانہ خاموشی-زکریا یونیورسٹی، سکروٹنی نہیں سازش، میرٹ کی لاش پر چہیتوں کی تعیناتی، وائس چانسلر کی مجرمانہ خاموشی

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے 18رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک،بڑے بڑے نام شامل

عمران خان کا حکومت مخالف ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی قیادت میں حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ اعلان پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا۔ سینیٹر نے کہا کہ تحریک اسلام آباد تک محدود نہیں ہوگی بلکہ پورے ملک میں چلائی جائے گی۔
سینیٹر علی ظفر کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ہمیں دیوار سے لگا دیا گیا ہے اور ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا، صرف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے کا آپشن باقی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ وہ تحریک کو جیل سے ہی لیڈ کریں گے اور اس کی تمام ہدایات بھی وہیں سے جاری کی جائیں گی۔ انہوں نے علی ظفر کو احتجاجی تحریک کا مکمل منصوبہ بنانے کی ذمہ داری سونپی ہے، جو اگلی ملاقات میں انہیں پیش کیا جائے گا۔
علی ظفر نے کہا کہ پارٹی قیادت اور وکلا سے مشاورت کے بعد مکمل حکمت عملی طے کی جائے گی۔ عمران خان نے کہا کہ اس بار تحریک مکمل تیاری اور منصوبہ بندی کے ساتھ چلائی جائے گی تاکہ اس کا نتیجہ سامنے آئے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ راستے میں رکاوٹیں آئیں گی لیکن ہمیں بھی انہیں عبور کرنے کے طریقے معلوم ہیں۔ چند دنوں میں مکمل حکمت عملی تیار کر لی جائے گی۔
علی ظفر نے بتایا کہ عمران خان جیل میں رہتے ہوئے بھی تحریک کی قیادت کریں گے اور اگلی ملاقات میں تحریک کے لیے ذمہ داریاں تقسیم کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ انہیں پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد ہے لیکن وہ خود تحریک کی رہنمائی کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ عدلیہ اور حکومت سے کوئی ریلیف نہیں مل رہا اور انہیں دیوار سے لگا دیا گیا ہے، اب ہمارے پاس احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں