ہم زندہ قوم ہیں

محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی ، کل سے تیاری کر لیں

محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی ، کل سے تیاری کر لیں

یکم اگست سے 06 اگست کے دوران ملک بھر میں شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی محکمہ موسمیات کے مطابق 31 جولائی(رات) سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی اور 02 اگست سے مزید شدت کے ساتھ وسطی اور جنوبی حصوں تک پھیل جائیں گی۔ جس کے باعث :کشمیر: : 31 جولائی(رات) سے 06 اگست کے دوران: کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بیشتر مقا مات پربارش کا امکان۔اس دوران کہیں کہیں پر موسلادھار /شدیدبارش کی بھی توقع۔پنجاب/اسلام آباد: 01 سے06 اگست کے دوران: اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بیشتر مقا مات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔ اس دوران کہیں کہیں پر موسلادھار/شدید بارش کی بھی توقع۔ 02سے06اگست کے دوران : بہاولپور، بہاولنگر،خانپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بیشتر مقا مات پربارش کی توقع۔ اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔خیبر پختونخوا:: 01(شام/رات)سے06 اگست کے دوران: چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کےساتھ سے وقفے وقفے سےبارش کا امکان۔ اس دوران کہیں کہیں پر موسلادھار/شدید بارش بھی متوقع۔بلوچستان: : 02 (شام/رات)سے06 اگست کے دوران : خضدار، لسبیلہ، آواران، پنجگور، کیچ، قلات، کوئٹہ، زیارت، ژوب، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، موسیٰ خیل، مستونگ، سبی، شیرانی، کوہلو، بولان، ہرنائی، نصیر آباد، جعفرآباد اور مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے بارش کا امکان ۔ اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔سندھ:(رات) سے06 اگست کےدوران : مٹھی، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص، خیر پور، مٹیاری، نوشہرو فیروز، جامشورو، ٹھٹھہ، بدین، چھور، پڈعیدن، سجاول، کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، شہید بینظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادومیں تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔ اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار/شدید بارش بھی متوقع۔گلگت بلتستان: 03 (شام/رات)سے 06 اگست کے دوران: گلگت بلتستان میں موسم مطلع جزوی ابر آلود/ابر آلود رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان (دیامیر، استور، اسکردو، گلگت، گھانچے اورشگر) میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی بھی توقع ۔ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:02 سے05 اگست کے دوران : شدید بارشوں کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال،دیر، سوات، شانگلہ، بونیر،بنوں، کرم، وزیرستان،ڈیرہ اسماعیل خان، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/ راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں اور ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ۔جبکہ قلات، قلات، خضدار، بارکھان، لسبیلہ، ژوب، لورالائی، سبی، ہرنائی، آواران، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، موسیٰ خیل اور جعفر آباد میں مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔02 سے05 اگست کے دوران : شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال ، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔جبکہ 04 اور 05 اگست کو سندھ کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آنے کا خدشہ۔شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہشدید بارشوں /آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہکسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے باری میں آگاہی حاصل کریں۔​نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو گرمی کی لہر کے دوران ” الرٹ “رہنے اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔