آج کی تاریخ

محکمہ صحت سکینڈل: منور قریشی کے پارٹنر حاجی طاہر بارے نئے انکشافات، دو کروڑ کی بوگس بلنگ

ملتان (وقائع نگار) پی ٹی آئی کے سابق یوسی چیئرمین منور قریشی کے خاموش بزنس پارٹنر محکمہ صحت ملتان کےسابق کیشیئر حاجی طاہر کے مزید سنسنی خیز انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔حاجی طاہر نے سابق سٹور کیپر اشتیاق بھٹی کے ساتھ ملکر دو کروڑ روپے کے بوگس بل تیار کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔پھر ان بلوں کو پاس کروانے کیلئے ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس سے رجوع کیا۔ جب پہلی بار بلوں پر امجد مغل نے اعتراض لگایا تو حاجی طاہر اور اشتیاق بھٹی شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہوگئے ۔انہوں نے بار بار مولوی امین کو رات کے اندھیرے میں اکاؤنٹس آفس بھیجا کہ وہاں جاکر جو مرضی کرو ان بلوں کو پاس کرواو۔اس کام کیلئے مولوی امین الگ سے خرچہ وصول کرتا تھا۔ مگر اس وقت انکی تمام کوششیں فضول رہیں اور کوئی کام نہیں بن سکا۔معلوم ہوا ہے اشتیاق بھٹی کا اہم ساتھی حارث ہے جو محکمہ صحت میں اس وقت سٹور کیپر کی ڈیوٹی دے رہا ہے جبکہ حاجی طاہر کا رائٹ ہینڈ مولوی امین تھا ۔جسکو اس نے ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی کے ساتھ ملکر سی ای او ہیلتھ آفس کاکیشیئر لگوایا تھا ۔مگر ڈاکٹر فیصل قیصرانی کے وقتوں میں مولوی امین برائے نام کیشیئر بنا ہوا تھا۔سب کام دن اور رات کے اندھیرے میں حاجی طاہر تبادلہ ہونے باوجود خود کرتا تھا ۔کون سا بل کب اور کس وقت پاس کروانا ہے ۔ان بلوں کا کمیشن کا حصہ کس کو کتنا دینا ہے یہ سب کام حاجی طاہر خود کرتا تھا ۔جبکہ مولوی آمین ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی کے بعد اقتدار میں آیا ۔اس نے اپنی پوسٹنگ کے دوران خوب ہاتھ صاف کئے ۔مگر مولوی امین نے بظاہر اپنے حلیہ کو جان بوجھ کر خراب رکھا ہوا تھاتاکہ کسی کو اسکے پیسے کمانے کی کانوں کان کوئی خبر نہ ہوسکے ۔ حاجی طاہر ،اشتیاق بھٹی ،حارث،امین کے بارے میں اہم ترین انکشافات اگلی قسط میں شائع کئے جائیں گے ۔جس میں یہ بتایا جائے گا کہ انہوں نے کس کس فرم کو کتنا کتنا آڈر دیئے ۔کونسے بوگس بلز بنائے ۔اینٹی کرپشن میں کتنے پیسوں میں کسے ملازمین کے ذریعے انکوائری کو آپ نے حق میں کروایا ۔ذرائع کا کہنا ہے جب دو کروڑ روپے کے بوگس بل پاس نہیں ہوئے ۔تو اس کے بعد حاجی طاہر،اشتیاق بھٹی، امجد مغل،پی ٹی آئی کا سابق یو سی چیئرمین منور قریشی کا آپس میں کیسے گہرے تعلق بنے ۔کیا کیا مفادات ملکر بانٹے عنقریب ان باتوں کو بھی منظر عام پر لایا جائے گا ۔ اس خبر کے سلسلے میں حاجی طاہر اور اشتیاق بھٹی سے رابط کیا گیا ۔تو انہوں حسب معمول کوئی جواب نہیں دیا ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں