آج کی تاریخ

میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ

تازہ ترین

محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ کی کارروائی، 84 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جعلی زیریں برآمد، 1 ملزم گرفتار،استغاثہ دائر

وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی ہدایت پرجعلی زرعی مداخل کی تیاری و خریدوفروخت کے دھندے میں ملوث عناصر کیخلاف ڈاؤن جاری۔ پیسٹی سائیڈز انسپکٹر ڈاکٹر عبالروف نے ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ الیاس رضا کلاچی کی سربراہی میں ملتان میں واقع ایک غیر قانونی سٹور پر چھاپہ مارا۔کامیاب چھاپہ کے نتیجہ میں 646 لٹر اور 500 کلو گرام جعلی زرعی زہریں برآمد کرلیں۔پکڑی گئی جعلی زہروں کی مالیت 84لاکھ26 ہزار 160 روپے زائد بنتی ہے۔پولیس پارٹی کے ذریعے موقع سے ایک ملزم گرفتار کرلیا۔مختلف کمپنیوں کے پرنٹ شدہ زرعی زہروں کے لیبل،خالی بوتلیں،پیک شدہ بوتلیں برآمد کرلئے۔ملزم زرعی زہریں مکس کرکے مختلف کمپنیوں کے لیبل لگا کر مارکیٹ میں فروخت کررہا تھا۔پیسٹی سائیڈ انسپکٹر ڈاکٹر عبدالروف نے تمام تر زرعی زہروں ودیگر مٹیریل کو قبضہ میں لے کر حوالہ پولیس کردیا۔موقع پر 3 زرعی زہروں کے نمونہ جات حاصل کرکے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے اور ملزم کیخلاف مقدمہ کے اندارج کیلئے تھانہ مظفر آباد میں استغاثہ دائر کردیا۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا کہ سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی ہدایت پر محکمہ زراعت زرعی مداخل میں ملاوٹ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے اصول پر عمل پیرا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں