پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ پر سوال اٹھاتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کو کیٹیگری اے میں شامل نہیں کیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں محمد حفیظ نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کو ڈی کیٹیگری میں رکھنے پر بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ وہ کھلاڑی جنہوں نے پاکستان کو ٹیسٹ میچز اور اہم سیریز میں فتوحات دلائیں، جیسے ساجد خان، نعمان علی اور سعود شکیل، انہیں محض سی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے، جو سمجھ سے بالاتر ہے۔
No A category player in Pakistan cricket 🙏🤯. Test captain in D category 🤯😇. Test match & series winners like Sajid khan,Noman Ali & Saud Shakeel are in C category 😇😇😇. Less importance to test cricket & 1st class cricket is the biggest reason of recent downfall. pic.twitter.com/ccqnpamyDY
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) August 19, 2025
محمد حفیظ کے مطابق ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ کی قدر میں کمی ہی اس زوال کی بنیادی وجہ ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے 30 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا تھا، مگر کسی کو بھی اے کیٹیگری میں جگہ نہ مل سکی۔