سعودی ولی عہد مشکل حالات پر قابو، جان نچھاور کرنے والے، مقصدکیلئےسب کچھ د ائوپر لگا دیتے ہیں
پینتیس سے لیکر 50 سال تک رحمتوں اور برکتوں کا دورانیہ :ظفراقبال ملک کی پیشگوئیاں
ملتان ( ایڈیٹر پولیٹیکل ڈیسک )معروف دست شناس (پامسٹ ) ظفر اقبال ملک نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ہاتھ کے بارے میں دعویٰ کیا ہےسعودی ولی عہد شہزادہمحمد بن سلمان جدید خیالات کو جلدی اپنا لیتے ہیں مشکل ترین حالات کو قابومیں رکھنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔یہ جان نچھاور کرنے والے اور اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اپنا سب کچھ د ائوپر لگا دیتے ہیں ۔شہزادہ محمد بن سلمان کے ہاتھ میں سارے ابھار نمایاں ہیں جو انتہائی خوش قسمتی اور طویل اقتدار کی علامت ہے ۔ محمد بن سلمان کے ہاتھ مضبوط اور لمبا انگوٹھا ہے جب بھی اس طرح کی بناوٹ ہوتو یہ لوگ بڑے دانا، ذہین ہوتے ہیں ۔ ان کی چھٹی حس بڑی تیز ہوتی ہے۔ یہ لوگ پیدائشی لیڈر ہوتے ہیں ۔ یہ آنے والے نتائج کا پہلے سے اندازہ کرلیتے ہیں۔ ان کے اندر حوصلہ کمال کا ہوتا ہے۔ سفارتی فن سے خوب واقف ہوتے ہیں اور سفارتی اصلیت کی بنیاد پر بڑے سے بڑے مسائل کو حل کرلیتے ہیں۔ ان میں رہنمائی کی بھر پور صلاحیت پائی جاتی ہے۔ یہ تقلید پر یقین رکھنے والے لوگ نہیں ہوتے۔ دانائی، سمجھ داری، دلیری اور حوصلہ مندی کی اہلیت سے مزین ہوتے ہیں۔دوسرے نمبر پر ان کے ہاتھ میں انگوٹھے سے جڑا ہوا اور ابھرا ہوا حصہ ہےجسےہم زہرہ کا ابھار کہتے ہیں ۔ یونانی زبان میں اس ابھرے ہوئے حصے کو ہم محبتوں کا دیوتا کہتے ہیں۔ اگر یہ ابھار نمایاں ہو تو ایسے لوگ بڑی ہمدردی کرنے والے اور دوستانہ رویے رکھنے والے ہوتے ہیں۔فنون لطیفہ اور فن کی قدر کرنے والے لوگ ہوتے ہیں۔ فیاض اور سخی طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ زہرہ کا ابھار بہترین جرات ، بہادری اور حوصلہ مندی کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کے ہاتھ میں زندگی اور دماغ کی لکیر دونوں مل کر آغاز کرتے ہیں اور مریخ منفی تک رسائی حاصل کرتی ہے۔ ایسے لوگ بہت احتیاط کے ساتھ اپنے فیصلے کرتے ہیں اور قدرے شرمیلے لوگ ہوتے ہیں۔ جب انکو مکمل اطمینان ہوتو تب قدم اٹھاتے ہیں۔ محمد بن سلمان کی دماغی لکیر جیسے ہی ز حل کی انگلی کےنیچے سے گزرتی جزیرہ بناتی ہے یہ وہ دورانیہ ہے جو ذہنی دبائو کو ظاہر کرتا ہے یہ دورانیہ 30 سال کی عمر سے شروع ہوکر 40 سال کی عمر تک رہتا ہے۔ انہیں چاہئے اس دوران بڑے سوچ سمجھ کر اور دانائی کے ساتھ فیصلے کریں۔ آگے چل کر یہ دماغی لائن مریخ منفی تک رسائی حاصل کرتی ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اس نے ان کو لوگوں کے ذہنوں کو فتح کرنے کی صلاحیت بخشی ہے ۔یہ افراد سائنسی اپروچ رکھنے والے ہوتے ہیں۔ محمد بن سلمان کی زندگی کی لائن چاند کے ابھار کی طرف جاتی ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ایسے لوگ دنیا کے تمام ممالک تک رسائی رکھتے ہیں۔ ان سے محبت کرنے والے لوگ دنیا کے تمام براعظموں میں پائے جاتے ہیں یہ اس بات کی بھی نشاندہی کرتا ہے کہ انہیں دنیا کے تمام مسلم ممالک کی رہنمائی کرنے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔ محمد بن سلمان کی خوش قسمتی والی لائن ہتھیلی کے شروع سے آغاز کرتی ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ایسے افراس جو منہ میں سونے کا چمچ لیکر آئے ہوئے ہوتے ہیں۔ 35 سال کے بعد ان کی خوش قسمتی والی لائنیں ڈبل ہوجاتی ہیں اور یہ ڈبل لائنیں 50 سال کی عمر تک چلتی ہیں ڈبل خوش قسمتی کی لائن رکھنے والے ایک سے زیادہ ذرائع آمدنی رکھتے ہیں۔35 سال سے لیکر 50 سال تک کا درانیہ ان کی زندگی کا سنہری دورانیہ ہوگا۔ 35 سے لیکر 50 سال تک کا دورانیہ رحمتوں اور برکتوں کا دورانیہ ہوگا اور قدرت ان کو بھر پور رحمتوں اور کامیابیوں سے نوازے گی۔ تمام مشکلات کے باوجود محمد بن سلمان اپنی منزل حاصل کرلیں گے۔ محمد بن سلمان کی شادی والی لائن دل کی لائن کی طرف جھکی ہوئی ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ان کا شریک سفر آگے چل کر صحت کے مسائل سے دوچار ہوسکتا ہے ۔ محمد بن سلمان کا مربع نما ہاتھ ہے ایسے افراد انتہائی عملی سوچ رکھنے والے ہوتے ہیں ۔ محمد بن سلمان کے ہاتھ میں سارے ابھار نمایاں ہیں جو انتہائی خوش بختی کی علامت ہے اور طویل اقتدار کی علامت ہے ۔