آج کی تاریخ

رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ، عدالت میں مدعیہ کے وکیل کے اہم انکشافات-رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ، عدالت میں مدعیہ کے وکیل کے اہم انکشافات-انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے تین ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں-انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے تین ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں-سابق صدر عارف علوی کے خلاف مقدمے کی درخواست، عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت دے دی-سابق صدر عارف علوی کے خلاف مقدمے کی درخواست، عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت دے دی-ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے-ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے-محسن نقوی کا بھارتی کھلاڑیوں کے غیر اخلاقی رویے پر افسوس، اسپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی قرار-محسن نقوی کا بھارتی کھلاڑیوں کے غیر اخلاقی رویے پر افسوس، اسپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی قرار

تازہ ترین

محسن نقوی کا بھارتی کھلاڑیوں کے غیر اخلاقی رویے پر افسوس، اسپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی قرار

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے بھارت کی جانب سے اسپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کھیل میں سیاست کو شامل کرنا نہ صرف کھیل کی روح کے منافی ہے بلکہ افسوسناک بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے آئندہ میچز میں تمام ٹیمیں جیت کو خوش اخلاقی اور وقار کے ساتھ منائیں گی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے میچ کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے قومی ٹیم سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا اور اختتامی تقریب میں بھی شریک نہ ہوئے۔ اس رویے پر پاکستان ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میچ ریفری نے ٹاس کے دوران کپتانوں کو ہاتھ نہ ملانے کی ہدایت دی تھی، جو کہ کھیل کے جذبے کے خلاف تھا۔ نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ بھارتی ٹیم کا رویہ اسپورٹس مین اسپرٹ کے برعکس تھا، جس پر پاکستانی کھلاڑیوں کا ردعمل بالکل فطری تھا۔
اختتامی تقریب میں پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے بھارتی رویے کے خلاف احتجاجاً شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کوچ مائیک ہیسن نے بھی تصدیق کی کہ پاکستانی ٹیم کا ردعمل بالکل جائز اور کھیل کی روح کے مطابق تھا، کیونکہ کھیل میں باہمی احترام اور دیانتداری بنیادی اصول ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں