پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے لیے اہم اعلان کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں محسن نقوی نے بتایا کہ اب پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کے ساتھ اُس کے مالک کو بھی الگ انعامی رقم دی جائے گی۔
چیئرمین پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل جیتنے والی ٹیم کے مالک کو 5 لاکھ ڈالرز جبکہ رنر اپ ٹیم کے مالک کو 3 لاکھ ڈالرز انعام دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ جس فرنچائز کا مالک کرکٹ ڈیویلپمنٹ میں سب سے زیادہ حصہ ڈالے گا، اسے 2 لاکھ ڈالرز بطور خصوصی انعام دیا جائے گا۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ یہ نئے اقدامات پاکستان کرکٹ کو مزید مضبوط بنانے اور فرنچائزز کو ترقیاتی کاموں کی جانب راغب کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پی ایس ایل چیمپئن ٹیم کے لیے موجودہ 5 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ رقم کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور دیگر متعلقہ افراد میں تقسیم ہوتی ہے، جبکہ چیئرمین کے اعلان کردہ اضافی انعامات صرف ٹیم مالکان کے لیے مخصوص ہوں گے۔
Complementing the Pakistan Super League's growth, I am thrilled to announce a new Reward for Franchises in the forthcoming editions:
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 21, 2025
– Champions: $500,000
– Runners-up: $300,000
– Best Franchise contributing towards Cricket Development: $200,000
Let's take Pakistan cricket to…






