آج کی تاریخ

محسن نقوی کا امریکی اقدام پر خیرمقدم، بی ایل اے و مجید بریگیڈ دہشت گرد قرار

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کی سفارتی محاذ پر ایک بڑی کامیابی ہے اور ہمارے ازلی دشمن کے لیے ایک اور شکست ثابت ہوگا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ امریکی اقدام پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے اور پاک امریکہ تعاون کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کے خلاف عالمی کارروائی کے لیے راستہ ہموار ہو گیا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ موقف وقت کی اہم ضرورت ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ اس اقدام سے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے امکانات بڑھیں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں