بھائی چارہ،امن،رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کی فضاء پیدا کریں تاکہ امن قائم ہو:سید محمدعلی
ماہ محر م کی آمد سے متعلق ممبران امن کمیٹی، منتظمین ہائے اور لائسنسداران تعزیہ کا خصوصی اجلاس
ڈیرہ غازیخان(تحصیل رپورٹر ) میٹنگ محرم الحرام، جس میں امن کمیٹی ممبران ،لائسنسداران تعزیہ جات اورمیونسپل کارپوریشن ،ضلع کونسل،ریسکیو1122 و دیگر اداروں نے شرکت کی۔محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے امن و امان کی صورت حال قائم رکھنے کے لئے ممبران امن کمیٹی بہترین اور مثالی کردار ادا کریں، ہمار ا مقصد ملکر پر امن ماحول فراہم کرنا اور امن و امان قائم رکھنا ہے۔ محرم الحرام ہم سب کے لیے ادب و احترام کا مہینہ ہے۔اس کا احترام تمام امت پر واجب ہے تمام مسالک کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنا اپنا کردار ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر ادا کریں، قانون کی عملداری اور امن و امان کی صورت حال قائم رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے یہ بات سید علی ڈی پی او ڈیرہ غازیخان نے محرم الحرام کی آمد کے متعلق ممبران امن کمیٹی، منتظمین ہائے اور لائسنسداران تعزیہ کے خصوصی اجلاس میں خطاب کر تے ہوئے کہی۔ڈی پی پی او سید علی کا ویثرن عوام الناس کو پر امن ماحول فراہم کرنا میری اولین تر جیحات میں شامل ہے اور ضلع ڈیرہ غازیخان میں غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت کسی بھی صورت نہیں دیں گے حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی خصوصی ہدایات پر محرم الحرام کے موقع پر حفاظتی انتظامات انتہائی سخت کئے جارہے ہیں
اس سلسلے میں تمام وسائل بروے کار لائے جا رہے ہیں ضلع بھر کے داخلی و خارجی مقامات پر قائم چیک پوسٹ ہائے پر گاڑیوں کی سخت چیکنگ اور تمام افراد کی مکمل شناخت اور ریکارڈ مرتب کرنے کے لئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ ایس ڈی پی او، SHOs ضلع ہذا کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ اپنا علاقہ میں گیسٹ ہاؤسز، سرائے اور کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر تمام افراد کی شناخت اور ان کا مکمل ریکار ڈ مرتب کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ٹریفک پولیس دوران جلوس ٹریفک کو متبادل راستے سے گزاریں گے تاکہ ٹریفک مسائل نہ ہوں۔ ڈی پی او نے شرکاء میٹنگ سے محرم الحرام پر سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے گفتگو کی انہوں کہا کہ ممبران امن کمیٹی معاشرے کے معزز شخصیات ہیں اوران سے اُمید کی جاتی ہے کہ یہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے ادا کریں گے۔ڈی پی او نے کہا جلوس میں داخل ہونے والے افراد کی مکمل شناخت اور تلاشی یقینی بنائی جائے گی دوران اجلاس ممبران امن کمیٹی نے ضلع ڈیرہ غازیخان میں امن و امان کی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا اور سید علی ڈی پی اوکے کئے گئے اقدامات کو بے حد سراہااور کہا کہ ہم اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں گے۔میٹنگ میں امن کمیٹی ممبران، منتظمین اور لائسنسداران تعزیہ نے شرکت کی جس پر ڈی پی او نے کہا کہ محرم الحرام کے ایام میں بھائی چارہ،امن،رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کی فضاء پیدا کریں تاکہ امن وامان قائم ہو۔لائسنس دار روٹ کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔تحمل اور روادری کو برقراررکھیں تمام مجالس اور جلوس میں فزیکلی طور پر موجود رہیں گےکسی ایسے ذاکرین،علماء کرام کو مدعو نہیں کریں گے جس پر ضلع پابند ی یا زبان بند ی ہو۔میٹنگ میں میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل اور ریسکیو1122کے زمہ داران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں پولیس، لائسنسداران، مہتمم ہائے پروگرام مجالس،جلوس کے ساتھ ہرممکن تعاون رہے گا۔میٹنگ کے اختتام پر ملکی امن وسلامتی کے لیے دعا کی گئی۔