آج کی تاریخ

محرر کی لیڈی کانسٹیبل سے زیادتی، ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے کا انکشاف

گوجرانوالہ: پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں لیڈی کانسٹیبل سے زیادتی کے الزام میں تھانہ دھلے کے محرر کو گرفتار کر لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق، لیڈی کانسٹیبل کے چچا کی شکایت پر سٹی پولیس افسر (سی پی او) محمد ایاز سلیم نے فوری کارروائی کی۔ متاثرہ کانسٹیبل کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔
سی پی او گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم کا کہنا ہے کہ محکمے میں جرائم میں ملوث عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں، اور ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ پولیس کو بدنام کرنے والے اہلکاروں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق، ملزم محرر آصف نے لیڈی کانسٹیبل کو کھانے کے بہانے ہوٹل لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتا رہا۔ لیڈی پولیس اہلکار کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں