آج کی تاریخ

ریلوے ملتان: جعلی ٹکٹ سکینڈل کے بعد نیا فراڈ، کرایہ ہڑپ، ایس ٹی ای کنڈیکٹر گارڈ گرفتار-ریلوے ملتان: جعلی ٹکٹ سکینڈل کے بعد نیا فراڈ، کرایہ ہڑپ، ایس ٹی ای کنڈیکٹر گارڈ گرفتار-ایمرسن: وزیٹنگ فیکلٹی بھرتی میں میرٹ کشی، ڈاکٹر رمضان کا چہیتا اسسٹنٹ پروفیسر اصل کردار-ایمرسن: وزیٹنگ فیکلٹی بھرتی میں میرٹ کشی، ڈاکٹر رمضان کا چہیتا اسسٹنٹ پروفیسر اصل کردار-جنسی سکینڈل: ڈاکٹر رمضان جانوروں کی فحش ویڈیوز کے بھی شوقین، وزیراعلی کمیشن میں باورچی کا بیان ریکارڈ-جنسی سکینڈل: ڈاکٹر رمضان جانوروں کی فحش ویڈیوز کے بھی شوقین، وزیراعلی کمیشن میں باورچی کا بیان ریکارڈ-قومی ٹیم پر بے جا تنقید بند کریں اور انہیں سپورٹ کریں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی-قومی ٹیم پر بے جا تنقید بند کریں اور انہیں سپورٹ کریں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی-مریم نواز کا ورلڈ ایکسپو 2025 کا دورہ، پاکستانی پویلین میں پرتپاک استقبال-مریم نواز کا ورلڈ ایکسپو 2025 کا دورہ، پاکستانی پویلین میں پرتپاک استقبال

تازہ ترین

متحدہ عرب امارات کی غزہ کے محصور شہریوں کے لیے پینے کے پانی کی فراہمی کا بڑا اقدام

متحدہ عرب امارات نے غزہ میں پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں کے لیے روزانہ 20 لاکھ گیلن صاف پینے کے پانی کی بلا تعطل فراہمی کا مستقل بندوبست کر لیا ہے۔
یہ پانی رفح کے قریب یو اے ای کے قائم کردہ ڈیسالینیشن پلانٹس سے حاصل کیا جا رہا ہے، جو ایک نئی 6.7 کلومیٹر طویل پائپ لائن کے ذریعے خان یونس تک پہنچایا جا رہا ہے۔
غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں پانی کی 85 فیصد سے زائد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں، جس کے باعث لاکھوں افراد پینے کے صاف پانی سے محروم ہو چکے تھے۔
امارات کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں نئی پائپ لائنز کی تنصیب کے ذریعے پانی کی ترسیل دوبارہ بحال کر دی گئی ہے، جو لاکھوں فلسطینیوں کے لیے نئی زندگی کی نوید ہے۔
یہ تمام امدادی سرگرمیاں “آپریشن الفارس الشہم 3” کے تحت انجام دی جا رہی ہیں، جو غزہ کے عوام کے لیے یو اے ای کی جانب سے انسانی ہمدردی پر مبنی مہم ہے۔ اس کے ساتھ فضائی امداد کی “طیور الخیر” سروس کو بھی دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے تاکہ امداد جلد از جلد متاثرہ علاقوں تک پہنچائی جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں