آج کی تاریخ

دبئی کا گولڈن ویزا کیسے حاصل کریں

متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا حاصل کرنے کا طریقہ

متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا یو اے ای میں طویل مدتی رہائش کیلئے لیا جاتا ہے ۔ یہ ویزا وہ افراد لے سکتے ہیں جو افراد یو اے ای میں ملازمت نہیں کرتے اور وہاں رہنا چاہتے ہیں  توان کیلئے کچھ شرائط ہیں ۔
کاروباری، سرمایہ کار، سائنسدان یا اعلیٰ کار کردگی دکھانے والے طالب علم ہیں تو یہ ویزا حاصل کرکے خوشحال مستقبل کی نئی راہیں کھل جاتی ہیں ۔

گولڈن ویزاحاصل کرنے کے 5 اہم اصول ؟
جائیداد کی خریداری؛
2 ملین درہم یا اس سے زیادہ جائیداد میں سرمایہ کاری کرنے والے یہ ویزہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ اب آف پلان پراپرٹیز بھی خرید ی جا سکتی ہیں اور قسطوں میں ادائیگی کی جا سکتی ہے ۔
کیش ڈپازٹ؛
یہ سہولت حاصل کرنے کیلئے مقامی بینک میں 2 سال کے لیے 2 ملین درہم جمع کرانا لازمی ہے ۔
بہترین طلباء؛
متحدہ عرب امارات کے سکولوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء، یو اے ای کی جامعات سے تعلیم یافتہ یا تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر دنیا بھر کی 100 اعلیٰ یونیورسٹیوں کے اعلیٰ کارکردگی کے حامل طلباء مستفید ہو سکتے ہیں۔
سائنسدان اور محققین؛
انجینئرنگ، ٹیکنالوجی، لائف سائنسز اور نیچرل سائنسز جیسے شعبوں میں شاندار کامیابیوں کے حامل امیدوار جو اعلیٰ یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی یا ماسٹر ڈگری رکھتے ہیں۔ یہ ویزا ان کو جاری کیا جاتا ہے ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں