چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

متحدہ عرب امارات نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو 5سالہ ویزہ دینے کا اعلان کر دیا

متحدہ عرب امارات نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو پانچ سال کے لیے ویزہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ یو اے ای کے سفیر حماد عبید الزہبی نے اس بات کا اظہار گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی آمد کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ویزہ حاصل کرنے والے پاکستانیوں کا ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا جائے گا اور ویزہ سینٹر میں انہیں بھرپور عزت دی جائے گی۔
قبل ازیں گورنر سندھ نے یو اے ای قونصلیٹ میں قائم ویزہ سینٹر کا دورہ کیا اور سفیر سے سینٹر کے بارے میں تفصیل سے آگاہی حاصل کی۔ اس دوران گورنر سندھ نے ویزہ حاصل کرنے والے افراد سے بھی بات کی اور یو اے ای کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں پر شکریہ ادا کیا۔
کامران خان ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا استقبال ریڈ کارپٹ پر کیا گیا، جو یو اے ای کی محبت اور احترام کا غماز ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یو اے ای ایس آئی ایف سی منصوبے میں بھرپور دلچسپی لے رہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں