آج کی تاریخ

میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ

تازہ ترین

اگلے سال ملک میں غزائی بحران کا خدشہ۔ کاشتکاروں نے گندم کم پیدا کرنے کا اعلان کردیا

ماہرین زراعت نےکاشتکاروں کی گندم کی پچھیتی کاشت کی تاریخ بتادی

ملتان(ڈیلی قوم) کاشتکار گندم کی پچھیتی کاشت10 دسمبر سے پہلے مکمل کر لیں اور تاخیر سے بچنے کیلئے جہاں ضروری ہو خشک بوائی کریں۔10دسمبر تک کاشت کی صورت میں کاشتکار گندم کی منظور شدہ اقسام اکبر19،بھکر سٹار19،اجالا16 اور اناج17 کی کاشت کریں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر گندم کی منظور شدہ اقسام کے بیج کی قیمت 6300 روپے فی تھیلا (50کلوگرام)سے کم کر کے4500 روپے فی تھیلا(50 کلوگرام) کر دی ہے۔گندم کا بیج پنجاب سیڈ کارپوریشن کے فروخت مراکز کے علاوہ رجسٹرڈ ڈیلرز سے بھی رعایتی قیمتوں پر دستیاب ہے۔ گندم کی کاشت کیلئے شرح بیج50 کلوگرام فی ایکڑ رکھیں۔ بیج کے اُگاؤ کی شرح85فیصد سے زائد ہونی چاہیے۔گندم کے کاشتکار آبپاش علاقوں میں فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے کمزور زمین میں دو بوری ڈی اے پی+ دوبوری یوریا + ایک بوری ایس او پی / ایم او پی فی ایکڑ ڈالیں۔اوسط زمین میں ڈیرھ بوری ڈی اے پی+ پونے دو بوری یوریا+ ایک بوری ایس او پی/ ایم او پی فی ایکڑ استعمال کریں جبکہ زرخیز زمین کیلئے سوا بوری ڈی اے پی+ ڈیرھ بوری یوریا+ ایک بوری ایس او پی/ ایم او پی فی ایکڑ ڈالیں۔اگر کسی وجہ سے فاسفورسی کھاد بوقت بوائی نہ ڈالی جا سکے تو پہلے پانی کے ساتھ ڈالیں۔پچھیتی کاشت کی صورت میں کھادوں کی پوری مقدار بوقت کاشت ہی ڈالیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں