آج کی تاریخ

میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ

تازہ ترین

مائیکرو سافٹ کا بڑا فیصلہ: اگست سے پاس ورڈز ختم

کمزور پاس ورڈز اکثر آن لائن اکاؤنٹس کے لیے سنگین خطرہ ثابت ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بڑی ٹیک کمپنیاں اب پاس ورڈز کے نظام کو مکمل طور پر ختم کرنے کی طرف بڑھ رہی ہیں۔

مائیکرو سافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے صارفین کے لیے روایتی پاس ورڈ سسٹم کو ختم کرکے اس کی جگہ جدید اور محفوظ پاس کیز (Passkeys) متعارف کرا رہی ہے۔
اگست 2025 سے مائیکرو سافٹ اکاؤنٹس مکمل طور پر پاس ورڈ لیس ہو جائیں گے۔
جون 2025 سے صارفین مائیکرو سافٹ Authenticator ایپ میں نئے پاس ورڈز شامل نہیں کر سکیں گے، جولائی میں آٹو فل فیچر بھی بند کر دیا جائے گا اور یکم اگست سے محفوظ شدہ پاس ورڈز تک رسائی بھی ختم ہو جائے گی۔
اس کے بعد صارفین کو پاس کیز بنانے اور استعمال کرنے کی ہدایت دی جائے گی، جو کہ ایک محفوظ، تیز اور بائیومیٹرک یا (PIN) پر مبنی لاگ ان طریقہ ہے۔
چونکہ پاس کیز سرور پر محفوظ نہیں ہوتیں اس لیے انہیں ہیک کرنا بھی تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔
مائیکرو سافٹ نے واضح کیا ہے کہ اگر آپ Authenticator استعمال کرتے ہیں تو آپ کو ایپ میں پاس کی بنانے کا نوٹیفکیشن موصول ہوگا، بصورتِ دیگر ای میل یا دیگر ذرائع سے آپ کو مطلع کیا جائے گا۔ Authenticator ایپ میں ایک نیا پاس کیز سیکشن شامل کیا جا رہا ہے، جہاں سے صارفین اپنی پاس کی بنا سکیں گے
اگرچہ یہ ٹیکنالوجی سادہ اور محفوظ ہے، لیکن ایک چیلنج بھی ہے: اگر موبائل فون گم ہو جائے تو دوبارہ لاگ ان ہونے کے لیے اضافی اقدامات کرنا پڑ سکتے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں