لو میرج یا ارینج؟ 60 سالہ حکیم نے شادی کی حقیقت بتا دی

سوشل میڈیا پر ایک 60 سالہ حکیم کی کم عمر خاتون سے شادی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ایک رپورٹر نے نوبیاہتا جوڑے سے ملاقات کر کے ان کا مؤقف جانا۔
انٹرویو کے دوران بزرگ حکیم نے کہا کہ یہ شادی محبت اور رضامندی دونوں کا امتزاج ہے۔ ان کے بقول پہلے دونوں کے درمیان پسندیدگی پیدا ہوئی اور پھر باقاعدہ نکاح کر لیا گیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اسے آپ لو میرج بھی کہہ سکتے ہیں اور ارینج میرج بھی، کیونکہ پسند کے بعد گھر والوں کی رضامندی سے رشتہ طے پایا۔

اس موقع پر ان کی اہلیہ نے بھی ان کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا گیا۔
بزرگ حکیم کا مزید کہنا تھا کہ اصل اہمیت دل کی جوانی کو حاصل ہے، عمر محض ایک عدد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ پہلے شادی شدہ تھیں اور ان کا طلاق ہو چکا تھا۔ ان کے مطابق انہوں نے شرعی اصولوں اور سنت پر عمل کرتے ہوئے نکاح کیا اور اس میں کوئی برائی نہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں